ترکیہ یوکرین جنگ کے لیے نئے امن منصوبے کا مسودہ تیار کر رہا ہے: روسی میڈیا
ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ترکیہ یوکرین جنگ کے لیے نئے امن منصوبے کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔
روسی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق، ترکیہ ایک نیا امن منصوبہ تیار کر رہا ہے جو یوکرین میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری جنگ کو منجمد کر دے گا۔
کریملن کے حامی اخبار نووایا گزیٹ یوروپا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ منصوبہ، جو صدر رجب طیب اردوان کی حمایت سے شروع کیا گیا تھا، پہلے ہی کیف اور ماسکو کو جمع کرایا جا چکا ہے۔
دستاویز کے سب سے اہم نکات درج ذیل…