یونان کی نیٹو میں کوئی اہمیت نہیںجبکہ ترکیہ اتحاد کی مضبوطی کا ضامن ہے،ترک صدر
استنبول (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے ایتھنز کے حالیہ اقدامات اور نیٹو کے اندر انقرہ کے خلاف منفی بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ یونان کی نیٹو اتحاد میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ جبکہ ترکی کی نیٹو میں موجودگی اسے مضبوط بناتی ہے۔
ترکیہ کے صدر نےاستنبول میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ کے بارے میں یونان کے منفی بیانات انقرہ اور اتحاد کے درمیان تعلقات کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ "یونان کا نیٹو کے بارے میں منفی رویہ ترکی اور نیٹو کے تعلقات کو…