براؤزنگ ٹیگ

turkish lira

ترکش لیرا ۔ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آگیا

استنبول (پاک ترک نیوز)امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا کی قدر میں کمی کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور پیر کے روز نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 13.74لیرا فی ڈالر پرآ گیا۔ تر کی کی معیشت میں تنزلی کے اثرات ڈالر کے مقابلے میں ترک کرنسی کی قدر میں کمی کی صورت میں ظاہر ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔اور جمعہ کے روزنیا ریکارڈ بناتے ہوئے 14 لیرا فی ڈالر پر پہنچنے کے بعد اب مزید کمی کا شکار ہوکر 13.74لیرا پر آ گیا ہے ترک حکومت کی جانب سے اپنی کرنسی کو استحکام دینے کے لئے وزیر خزانہ کی تبدیکی سمیت متعدد…

سود کے شیطانی چکر کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے ، ایردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) لیرا کی مسلسل گرتی ہوئی قدر سے ترک صدر طیب اردوان بالکل بھی پریشان نہیں ۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ حکومت ترکی کے لیے سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار، اور برآمدات پر مبنی اقتصادی پالیسی کے ذریعے اعلیٰ سود اور کم شرح مبادلہ کے "شیطانی چکر" کے بجائے "صحیح کام کرنے کے لیے پرعزم ہے"۔ ایردوان کا کہنا ہے "بڑھتی ہوئی شرح مبادلہ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ براہ راست سرمایہ کاری، پیداوار یا روزگار پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ شرح مبادلہ میں مسابقت سرمایہ کاری، پیداوار اور روزگار میں اضافے کا…

ترکش لیرا میں ریکارڈ کمی سے پاکستانی پریشان کیوں ؟

سہیل شہریار ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کاسلسلہ رکنے میں نہیں آرہا اور آج لیرا ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ مجموعی طور پر رواں سال کے آغاز سے لیرا اب تک ڈالر کے مقابلے میں اپنی تقریباً 40 فیصد قدر کھوچکا ہے ۔ گزشتہ ہفتے کے شروع سے اب تک ترکش لیرا کی قدر میں تقریباً 20 فیصد گراوٹ آئی اور صرف منگل کوایک روز میں ترکش لیرا کی قدر میں 8 فیصد کمی آئی ۔ اس وقت ایک ڈالر کے مقابلے میں 12.49 ترکش لیرا سے زائد ادائیگی کرنا پڑرہی ہے ۔ یورو کے مقابلے میں کرنسی 13.4035 کی تازہ ترین نچلی…

ترک لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کمی

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مسلسل کمی کا شکار ہے ۔ڈالر کے مقابلے میں لیرا 9.85کی کم ترین سطح کو چھو چکا ہے ۔ جبکہ پاکستانی ساڑھے 17 روپے میں ایک لیرا مل رہا ہے جو دو دہائی میںروپے کے مقابلے میں لیرا کی سب سے کم قدر ہے ۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک رواں سال ڈالر کے مقابلے میں لیرا تقریباً23فیصد قدر کھو چکا ہے ۔ جس سے مہنگائی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ مرکزی بینک نے ستمبر سے اب تک شرح سود میں کل 300 بیسز پوائنٹس کی کمی کی ہے جس نے لیرا کو ڈالر کے مقابلے میں…

ترکی کا غیر ملکی قرضہ 435 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اس سال ستمبر تک ترکی پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 435 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ غیر ملکی قرضوں کا حجم ترک جی ڈی پی کے 59 فیصد کے مساوی ہو گیا ہے۔ ترک وزارت خزانہ کے مطابق 30 نومبر تک ترکی کے خالص غیر ملکی قرضے 262 ارب ڈالر تھے جو جی ڈی پی کے 35.6 فیصد کے برابر ہیں۔ ستمبر میں ترکی نے 14.7 ارب ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا۔ یورپین یونین کے مختلف ممالک کا ترکی پر قرضوں کا مجموعی حجم 256 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ترکی کے پبلک نیٹ قرضوں کی مالیت 120.6 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

ٹرکش لیرا کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

صدر رجب طیب ایردوان کی معاشی ٹیم میں تبدیلی سے ٹرکش لیرا کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ خطے کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ترک کرنسی کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ نومبر سے اب تک ٹرکش لیرا کی قدر میں 15 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ 6 نومبر کو ایک ڈالر 8.53 ٹرکش لیرا کے مساوی تھا جو آج 7.4 ٹرکش لیرا کے برابر آ گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی معاشی ٹیم کے آنے سے ترک کرنسی مستحکم ہو رہی ہے اور اب ٹرکش لیرا پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں دو بار اضافے کے بعد لیرا کی قیمت میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More