براؤزنگ ٹیگ

turkish red cresent

ترکی نے مزید امدادی سامان افغانستان بھجوادیا

پشاور(پاک ترک نیوز)ترکی کی ہلال احمر نے 142 ٹن امدادی سامان سے لدے ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان کے لیے روانہ کر دیئے ہیں۔ طور خم کے راستے جانے والے پانچ ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں یہ امدادی سامان کابل،دائیکنڈو،لہمان اور نورستان کے صوبوں میں تقسیم ہوگا۔ امکان ہے کہ اس امداد سے تیس ہزار افغانی مستفید ہونگے۔ ترک ہلال احمر نے دو اکتوبر کو بھی افغانستان کے لیے 33 ٹن غذائی سازو سامان روانہ کیا تھا۔

ٹرکش ریڈ کریسنٹ نے 2020 میں 3 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مدد کی

گذشتہ سال 2020 میں ٹرکش ریڈ کریسنٹ نے غریب ممالک کے 3 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مدد کی۔ تنظیم کے ڈائریکٹر کریم کنیک نے کہا کہ امدادی پروگراموں میں رضاکاروں اور ریڈ کریسنٹ کے پروفیشنلز نے بہترین کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی تنظیم نے اپنے امدادی پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور مختلف ممالک میں رضاکاروں کو بھیجا جا رہا ہے۔ اس سال تنظیم مختلف لوگوں کو اپنے پاوْں پر کھڑا کرنے کے لئے ان کی مالی مدد کرے گی جس سے وہ کوئی چھوٹا کاروبار شروع کریں گے۔ تنظیم اس پورے مرحلے میں ان کی ہر طرح کی مدد کرے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More