ترکی میںسونے کے ذخائر کو لیرا میں تبدیل کرنے کےترغیبی پیکیج کا اعلان
انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کے مرکزی بینک نے سونے کے ذخائر اور شرکت کی رقوم کو ترک لیرا کے ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹس میں تبدیل کرنے والوں کے لئے ایک مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔
گذشتہ روز اٹھایا گیا یہ اقدام لیرا کی قدرکو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے اور صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے لیرا کے ذخائر کو بچانے کے لیے ایک اسکیم کا اعلان کرنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، جس نے کرنسی کی قدر میںحالیہ سلائیڈ کو پلٹ دیاہے اور اب تک لیرا قدر میںدوبارہ 50فیصد اضافہ ہو چکا…