ترک وزیر خارجہ اہم دورے پر کل ماسکو پہنچیں گے
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کل ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے دو روزہ مذاکرات کے آغاز پر ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ ترک روس تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے کی تصدیق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے بھی کی۔زاخارووا نے صحافیوں کو بتایال کہ لاوروف اور فیدان خطے کی صورت حال پر بات کریں گے، خاص طور پر یوکرین، شام، لیبیا، ٹرانسکاکیشیا سے متعلقہ امور زیر بحث آئیں…