پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، ترکیہ کے وزیر خارجہ کے دورے پر دلی خوشی ہے، پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پاکستان کے وجود…