ترکیہ نے رواں سال کے برآمدی اہداف حاصل کر لئے ۔اعلان صدر اردوان آئندہ ہفتے کریں گے۔ وزیر تجارت
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے اپنے درمیانی مدت کے پروگرام کے تحت اس سال کے لیے مقرر کردہ برآمدی ہدف حاصل کر لیا ہے، جس کی انشان دہی ستمبر کے اوائل میں کی گئی تھی۔تاہم اس حوالے سے اعدادوشمار کا باقاعدہ اعلان صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر تجارت عمر بولات نے گذشتہ روز کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی ایف برآمدات کا تخمینہ 2023 کے لیے 255 ارب ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔ جو کہ غیر ملکی منڈیوں میں ترکیہ کی مصنوعات کی اب تک کی سب سے بہترین سالانہ فروخت ہے۔ اور 2024 کے لیے…