براؤزنگ ٹیگ

#turkiye

ترکیہ کی تیسرے نیو کلیئر پاور پلانٹ کیلئے چین سے بات چیت جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ تیسرے نیو کلیئر پاور پلانٹ کیلئے چین سے رابطے میں ہے ۔چوتھے نیو کلیئر پاور پلانٹ کیلئے سائٹس کا سروے کر رہا ہے۔ وزارت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ ترکیہ ملک کے تیسرے جوہری پاور پلانٹ کیلئے چین کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ اس سے قبل ترکیہ روس کے تعاون سے جنوبی صوبے مرسن میں پہلی جوہری پاور پلانٹ Akkuyu NPP تعمیر کر رہا ہے، جس کا پہلا ری ایکٹر اگلے سال پیداوار شروع کرے گا ۔ ترکیہ شمالی صوبے سینوپ میں دوسرا اور شمال مغربی صوبے کرکلریلی میں تیسرا جوہری پاور پلانٹ تعمیر…

ترکیہ میں پہلے سپیس اینڈ ایوی ایشن سکول کا افتتاح

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں پہلے سپیس اینڈ ایوی ایشن سکول کا افتتاح کردیا گیا ۔ وزیر تعلیم محمود اوزر نے بتایا کہ ترکیہ میں خلائی اور ہوا بازی کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پہلا پیشہ ور ہائی سکول دارالحکومت انقرہ میں کھل گیا ہے۔ وزیر نے ترکیہ کی ہوا بازی اور خلائی سرگرمیوں کی بڑھتی ہوئی رفتار اور دیگر ممالک کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی مسابقت پر روشنی ڈالی، انقرہ ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل اناطولیہ ہائی سکول کو اس کے افتتاح پر مبارکباد دی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ پروجیکٹوں پر کام بشمول…

ترکیہ میں عمررسیدہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) تر کیہ میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ترکیہ کی 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بزرگ آبادی میں گزشتہ پانچ سالوں میں 22.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2022 میں یہ تعداد 8.45 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ترک شماریاتی ادارہ (TurkStat) کے مطابق عمر رسیدہ افراد کی تعداد 2017 میں 6.89 ملین سے بڑھ کر 8.45 ملین تک پہنچ گئی، اس طرح 2022 میں کل آبادی کا 9.9 فیصد حصہ بنتا ہے۔ اسی طرح 2017 میں عمر رسیدہ افراد کی کل…

ترکیہ میں زلزلوں کے بعد یتیم ہونے والے بچوں کو اپنانے کیلئے ساڑھے تین لاکھ درخواستیں موصول

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اکیلے رہ جانے والے بچوں کو اپنانے کے خواہشمند خاندانوں کی تعداد تین لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔جبکہ اب تک زلزلوں میں بچھڑنے والے 1900کے قریب خاندانوں کو اب تک ملایا جا چکا ہے۔ خاندانی بہبود اور سماجی خدمات کے وزیر دیریا یانک نے گذشتہ روزجاری ہونے والے بیان میں اس بات کا اعادہ کیاہے کہ وزارت کے طور پر وہ زلزلہ زدہ علاقوں میں بچوں کی دیکھ بھال اور شناخت کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جن میں صحت کے اداروں میں زیر علاج افراد بھی شامل ہیں۔…

ترکیہ نے خشک سالی سے نمٹنے کا 5 سالہ منصوبہ تیار کرلیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارت زراعت اور جنگلات 2023-2027 کی مدت کیلئے زرعی خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے تاکہ ایک ایسے خطے میں بحران کا انتظام کیا جا سکے جو خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے ۔اس پروگرام کا مقصد جنگی پروگرام کے ذریعے خشک سالی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ وزارت کی طرف سے تیار کردہ "زرعی خشک سالی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور ایکشن پلان برائے 2023-2027 کی مدت" کا مقصد زرعی خشک سالی کے بارے میں عوامی آگاہی کو بڑھانا، زرعی پانی کے پائیدار استعمال کی منصوبہ بندی کرنا،…

ترکیہ میں 2023کی پہلی برفباری

انقرہ (پاک ترک نیوز) طویل خشک سالی اور بارشوں کی تشویشناک حد تک کمی کی صورتحال کے بعد بالآخر ترکیہ میں 2023کی پہلی برفباری نے سماں باندھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شدید خشک سالی اور بارشوں کی کمی کی تشویشناک صورتحال کے بعد طویل انتظار کے بعد ہونے والی برف باری نے لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ موسم سرما کی سیاحت کیلئے مشہور صوبہ کوکیلی کے اونچے علاقوں میں برف گرنے کے بعد بہت سے شہری برف باری اور تفریح سے لطف اندوز ہونے کیلئے کارٹیپ پہنچے ہیں۔ سمانلی پہاڑوں پر دلکش نظاروں کو اہل خانہ اور…

پاکستان کے سفیر کی اتاترک مزار پر حاضری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے عظیم سیاستدان، مصلح اور جمہوریہ ترکی کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔ سفیر نے اہل خانہ اور سفارت خانے کے افسران کے ہمراہ اتاترک کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ ڈاکٹر یوسف جنید نے بدھ کو صدر رجب طیب اردوان کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں تھیں۔ اسناد کی تقریب کے سلسلے میں سرکاری تقریب کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے…

ترکیہ کی "روایتی اہلت اسٹون ورک” یونیسکو کی غیرمحفوظ ثقافتی ورثے فہرست میں شامل

انقرہ (پاک ترک نیوز) یونیسکو کی جانب سےترکی کی "روایتی اہلت اسٹون ورک" کی تکنیک کو فوری حفاظت کی ضرورت کے زمرے کے تحت غیرمحفوظ ثقافتی ورثے کی یونیسکو کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق غیر سرکاری ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے بین الحکومتی کمیٹی کے 17 ویں اجلاس کے دوران روایتی اہل پتھر کے کام کی ہماری قومی نامزدگی کی فائل کو یونیسکو کی غیر محفوظ ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس میں فوری تحفظ کی ضرورت ہے۔ مراکش کا دارالحکومت رباط میں 28 نومبر سے شروع…

ترکیہ کا سویڈن اور فن لینڈ سے ڈو مور کا مطالبہ

سویڈن، فن لینڈ کے ساتھ دہشتگردوں کی واپسی پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، ترک وزیر خارجہ انقرہ (پاک ترک نیوز) نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دہندہ نارڈک ملکوں فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ سہ فریقی معاہدے کے حصے کے طور پر دہشت گرد مشتبہ افراد کی واپسی پرتا حال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے یہ بات رومانیہ میں ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتائی۔ چاوش اولو نے کہا کہ ان دونوں ممالک نے اپنے وعدوں کے حوالے سے کچھ اقدامات کیے ہیں، ہم ان اقدامات…

ترکیہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے صدر اردوان کو سفارتی اسناد پیش کیں

ترکیہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک صدارتی محل انقرہ میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں صدر جمہوریہ رجب طیب اردوان کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔   پاکستان کے سفیر نے صدر اردوان سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کی قیادت کی طرف سے ترک حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ کے بعد کی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 25-26 نموبر کو ترکیہ کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ سفیر نے آزمائشوں اور…

صدراردوان نےترکیہ کی پہلی الیکٹرک کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ میں بنائی جانے والی پہلی الیکٹرک کار ٹوگ کی آزمائشی ڈرائیو کی۔ اردوان کیلئے یہ واقعی قابل فخر لمحہ تھا جب وہ ٹوگ نامی ترک کار کے کامیاب پروٹوٹائپ پر اسٹیرنگ سنبھالے ٹیسٹ ڈرائیو کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 29اکتوبر کو یہ کار بنانے والی فیکٹری کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ انہوںنے یہ اعلان بھی کیا کہ یہ کار2023کی پہلی سہ ماہی میں ترکیہ میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی اور اس کار کو نہ صرف ترکیہ بلکہ دنیا بھر میں فروخت کیا جائے گا۔…

ترک صدر اردوان نے دنیا کو بھوک سے کیسے نجات دلائی

سلمان احمد لالی خواتین و حضرات ترکی صدر رجب طیب اردوان نے ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف ترکی کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا بلکہ وہ ایک انتہائی اہم بین الاقوامی رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔ موجودہ حالات میں جب یوکرین پر روس نے حملہ کیا تو اردوان وہ واحد رہنما ہیںجنہوںنے ثالثی کی کئی کوششیں کیں اور حال ہی میں ایسا معاہدہ کروانے میں کامیاب ہوسکے جس سے دنیا بھر میں بھوک کے ممکنہ بحران کو ٹالنے میں مدد ملی ہے۔ روس اور یوکرین دنیا کے دو ایسے ممالک ہیں جو دنیا میں گندم کی مجموعی پیداوار کا تیس…

ترکی فرانس کےامتیازی سلوک سے بھاگنے والے مسلمانوں کی نئی پناہ گاہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) فرانس میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنے والے مسلمانوں کی ترکی ایک محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔گوہ کہ افریقی نژاد فرانسیسی خلیجی ممالک میں بھی آباد ہیں لیکن جدت اور روایات کے امتزاج نے ترکی کو مسلمان مہاجروں کیلئے پر کشش مقام بنا دیا ہے۔یورپی مسلمانوں کیلئے ترکی کی متنوع ثقافت انکی طرز زندگی سے زیادہ قریب ہے۔اسکایورپی اور مشرق وسطیٰ کی ثقافت کا امتزاج ان کیلئے بہت متاثر کن ہے۔ فرانسیسی حکام کی اسلام مخالف سرگرمیوں میں اضافے سے مسلمان بہت پریشان ہیں ،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More