براؤزنگ ٹیگ

#turkpreisdent

اردوان کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کے مطابق اراکینِ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر غزہ میں بمباری بند نہ کرنے کی صورت میں اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔ ترک صدر نے اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ بمباری کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ انہوں نے…

ترکیہ کی نئی پارلیمان نے حلف اٹھا لیا، اے کے پارٹی کی حکومت میں تیسری دہائی شروع ہو گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کےپارلیمانی انتخابات کے دو ہفتے بعد 600 قانون سازوں نے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی (ٹی بی ایم ایم) کے لیے منتخب یا دوبارہ منتخب ہونے کا حلف اٹھالیا ہے۔ سب سے معمر قانون ساز کے طور پر، 75 سالہ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما دیولت باہیلی نے عبوری پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر حلف برداری کی تقریب کی صدارت کی۔ جمعہ کے روز ہونے والی حلف برداری کی تقریب میںملک کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار 121خواتین اراکین اسمبلی نے بھی حلف اٹھایا۔جن میں حکمران جماعت اے کے پارٹی کی…

اردوان تیسری مدت کے لئے صدر کے عہدے کا آج حلف اٹھا رہے ہیں

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی آج منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں 78 ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام ہفتے کو شرکت کریں گے۔ صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں 21 سربراہان مملکت، 13 وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ پارلیمانی اور وزارتی سطح کے نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بشمول ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس) نیٹو اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے نمائندے شرکت کریں گے۔ صدر کی حلف برداری کی تقریب مقامی وقت کے مطابق دو بجے دوپہر ترکی کی گرینڈ نیشنل…

ترک صدر اردوان کے انتخابی جلسے میں ریکارڈ 17لاکھ افراد کی شرکت

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شریک ہو کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انتخابی جلسہ اتاترک ائیرپورٹ پر منعقد کیا گیا جو 2016 میں ناکام فوجی آپریشن اور جمہوریت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ترک صدر رجب اردوان کا استنبول میں ہونے والا انتخابی جلسہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے سیاسی حمایت پر استنبول کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو…

اردوان کا ملک میں تیل کے ذخائر کی دریافت کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو ملک کے مشرقی علاقے میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا۔ "میں کچھ تازہ اچھی خبریں شیئر کرنا چاہوں گا۔ ہم نے کُڈی اور گبر میں 100,000 بیرل یومیہ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ تیل کے ذخائر دریافت کیے ہیں،" صدر نے وسطی قونیہ صوبے میں کارپینار سولر پاور پلانٹ اور دیگر نئے مکمل ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہا۔ یہ کہتے ہوئے کہ صوبہ سرناک کے قریب نئے پائے جانے والے پیٹرولیم کا "اعلی معیار کا ڈھانچہ ہے"، اردگان نے…

ترک سپریم الیکشن کونسل نے صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) نے14مئی کے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس میں چار امیدوار وں کو انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ سپریم الیکشن کونسل کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان اورامیدواروں کی حتمی فہرست جمعہ کے روز سرکاری گزٹ میں شائع کی گئی ہے۔ جس میں موجودہ صدر رجب طیب اردوان سمیت حزب اختلاف کی مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما کمال کلچدار اولو، ہوم لینڈ پارٹی (ایم پی) کے رہنما…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More