براؤزنگ ٹیگ

#turkprsident

ترک صدر اردوان مصرکے تاریخی دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے منقطع تعلقات کے بعد اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی میزبانی کیلئے تیارہیں ۔ قاہرہ اور انقرہ نے گزشتہ سال اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر تعلقات کی بحالی کے لیے سفیروں کی تعیناتی کے بعد اردوان کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی۔دورے کے موقع پر معیشت، تجارت، سیاحت، توانائی اور دفاع سمیت…

اردوان الجیریا پہنچ گئے ،صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات

الجزائر سٹی (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان الجیریا پہنچ گئے ۔الجیرین صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی۔ تفصیلات کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان غزہ تنازع کے سلسلے میں الجیریا پہنچ گئے ۔الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے دارالحکومت الجزائر کے ہواری بومیڈین ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان باضابطہ ملاقات صدارتی محل میں ہوئی ۔ ایردوان اور تببونے دوسری ترکیہ-الجزائر اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے، جہاں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا…

ہم روس پر مغرب کی پابندیوں کے پابند نہیں ہیں،اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم روس پر مغرب کی پابندیوں کے پابند نہیں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوڑ سے قبل ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم اس مقام پر نہیں ہیں جہاں ہم روس پر پابندیاں عائد کریں گے جیسا کہ مغرب نے کیا ہے۔ ہم مغرب کی پابندیوں کے پابند نہیں ہیں ترک صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں کو مضبوط کرنے کیلئے انقرہ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود ترکیہ کے روسی صدر…

ہم یہ راؤنڈ 50 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ مکمل کریں گے،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ اتوار کو ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں عوامی اتحاد "بہت آگےـ" ہیں۔ ہم یہ راؤنڈ 50 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ مکمل کریں گے۔حتمی سرکاری نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ اردوان نے آج صبح ساڑھے چار بجے اپنی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی کے دفتر کی بالکونی سے قوم سے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک نے 14 مئی کے انتخابات کے ساتھ جمہوریت کا ایک اور تہوار مکمل کر لیا ہے۔ اگرچہ سرکاری نتائج ابھی واضح نہیں ہیں، لیکن ہم بہت…

ترک سیکورٹی فورسز انتخابات سے قبل اور بعد میں دہشتگردی کی کاروائیاں روکنے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو دیر گئے شمالی شام اور عراق میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف ترک سکیورٹی فورسز کی سرحد پار کارروائیوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ ان کے ملک کی افواج نئی کارروائیوں کے لیے "صرف صحیح وقت کا انتظار کر رہی ہیں"۔ صدراردوان نے گذشتہ شب ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ترکیہ نے گزشتہ 20 سالوں میں ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی تاریخ کی "سب سے بڑی اور موثر جنگ"لڑی ہے۔سرحد پار کارروائیوں نے دہشت گرد تنظیموں کی ملک کی سرحدوں پر…

ترکیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ KAAN

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کو KAAN کا نام دیدیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ ترکیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کا نام "KAAN" رکھا جائے گا۔ ترک صدر اردوان نے نیشنل کمبیٹ ایئر کرافٹ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ طیارہ نے مارچ کے وسط میں پہلی بار اپنے انجنوں کو شروع کرنے کے بعد رن وے کا آغاز کیا اور کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا ٹیسٹ مکمل کیا۔ اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں "مستقبل کی صدی" تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ترکیہ…

ترکیہ کی شام میں انٹیلی جنس بیس کارروائی میں داعش کا سربراہ ابو الحسین القریشی ہلاک

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کی انٹیلی جنس فورسز نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابو الحسین القریشی کو ہلاک کردیا ۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ان کی انٹیلی جنس فورسز نے داعش کے سربراہ کو شام میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔داعش کے سربراہ کے خلاف کارروائی شام کے علاقے جنداریس میں کی گئی۔ ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم کافی عرصے سے داعش کے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا تعاقب کررہی تھیں ، اب سے ہم…

ترک حکمران جماعت اے کے پارٹی نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) نے 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا باضابطہ آغاز کیا جبکہ اس نے اپنے وجود کی دوسری صدی میں ترکیہ کو آگے بڑھانے کے لیے میگا پراجیکٹس کا ایک سلسلہ شروع کرنے کا عہد کیا۔ اے کے پارٹی کی جانب سے اگلے مہینے ہونیوالے انتخابات میں فتح کی صورت میں شہر کے جدید ہسپتالوں ،یورپ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے اور دفاعی صنعت ،تیل کی دریافتوں تک، ملک کو "ترقی کے دور" میں لے جانے کا…

صدر اردوان نے زلزلہ کی متاثرہ خاتون کی نامولود بچی کے کان میں اذان دیکر اسکا نام عائشہ بتول رکھ دیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے ہسپتالوں میں زلزلہ کے زخمیوں کے عیادت کے لئے دورے کے دوران ایک اسپتال میں زلزلہ زدہ خاتون کی نومولود بچی کے کان میں اذان دینے کے بعداس کا نام رکھا ہے۔ پیر کی شب باسکشیر کیم اور ساکورا سٹی ہسپتالوں میںزلزلہ زدگان کی عیادت کے لئے دورے کے دوران صدر اردوان نے ایک نوزائیدہ بچی کے کان میں اذان کی تلاوت کی اور اسے تین بار دہرانے کے بعد بچی کی ماں کی درخواست پر اس کا نام "عائشہ بیتول" رکھ دیا۔ یاد رہے کہ جنوبی ترکی میں گزشتہ ہفتے آنے والے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More