براؤزنگ ٹیگ

#turkstat

ترکیہ کی صنعتی پیداوار جولائی میں 7.4فیصد رہی، ترک سٹیٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی صنعتی پیداوار میں جولائی میں پچھلے سال کے تقابل میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ البتہ ماہانہ بنیادوں پر رواں سال جولائی میں پچھلے دو مہینوں کے مقابلے میں 0.4فیصد کمی آئی تھی۔ ترکیہ کے شماریاتی ادارے (ترک سٹیٹ) کی جانب سے 11 ستمبر کو جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار ظاہرکرتے ہیں کہ مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں بھی سال بہ سال 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ کیپٹل گڈز سیکٹر کی پیداوار میں سالانہ اضافہ 25.6 فیصد تھا۔ درمیانی اشیا کی پیداوار میں جولائی 2022 سے 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔…

ترکیہ میں جولائی کے مہینے میںافراط زر کی شرح 47.83فیصد تک پہنچ گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں افراط زر کی شرح جولائی کے مہینے میں 38.2فیصد سے بڑھ کر 47.83فیصد تک پہنچ گئی ۔ ترکیہ میں مئی میں ہونیوالے انتخابات کے بعد اپنی معاشی پالیسیوں کو تبدیل کیا ہے جس میں شرح سود میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ پچھلے برس اکتوبر میں 85 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے یہ شرح مسلسل گر رہی تھی۔ مرکزی بینک اور ماہرین اقتصادیات نے جولائی سے اضافے کے رجحان کی پیش گوئی کی ہے۔ ترک شماریاتی ادارے (TurkStat) کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں میں تقریباً 9.5 فیصد کا…

ترکیہ میںمہنگائی کی شرح 16 ماہ میں پہلی بار 40فیصد سے کم ہو گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں سالانہ مہنگائی کی شرح مئی میں 16 مہینوں میں پہلی بار 40 فیصد سے کم ہو گئی۔ ترک شماریاتی انسٹی ٹیوٹ (TurkStat) کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ مقابلے میں صارفین کی قیمتوں میں 39.6 فیصد اضافہ ہوا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ گھروں کو مفت گیس کی پیشکش کرنے والے عارضی اقدام کے باعث ایسا ہوا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More