ترکیہ نے بھی برکس کی رکنیت کے لئے درخواست دے دی۔ روسی وزارت خارجہ
ماسکو (پاک ترک نیوز)
آج کل ترکیہ کی برکس کی ممکنہ رکنیت ایک متنازعہ موضوع ہے۔ تاہم خبر یہ ہے کہ ترکیہ نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔مگر اس کا اعلان ترکیہ کی بجائے روسی وزارت خارجہ کے حکام نے کیاہے۔
یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی جانب سے برکس کی رکنیت کے لئے درخواست دینے کا تا حال اعلان نہیں کیا۔ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ ترکیہ برکس کے ذریعے اپنے یورپ اور ایشیائی ملکوں کے درمیان تعلق میں توازن قائم کرنےکی کاوش میں ہے۔مگر اس کی مغربی شناخت اور نیٹو کی رکنیت پر یورپ کے بعض ذرائع…