براؤزنگ ٹیگ

#tweet

آئی ایم ایف کی ڈیل کو توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی انکی خواہش ڈھکی چھپی نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈیل کو توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی انکی خواہش ڈھکی چھپی نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ معیشت اور جس طرح کے حالات اس کو چلانے کیلئے چاہئیے ہوتے ہیں کے بارے میں عمران نیازی کی سمجھ بوجھ کافی محدود ہے اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے میں اپنے کلیدی کردار کو بھی وہ بڑی آسانی سے بھول جاتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل کو توڑ کر پاکستان کو…

وزیراعظم بلوچستان کے سیلا ب متاثرہ علاقے صحبت پور پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے ضلع صحبت پور کے دورے پر چلے گئے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم صحبت پور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ این ڈی ایم اے حکام اب تک کی بحالی سے متعلق…

پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہےکہ پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی، سینئر ترین بیورو کریٹس کو دفتر میں بند کیا جا رہا ہے۔ججوں کو ویڈیوز اور آڈیوز کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے، پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں، کرمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا…

دو بدمعاش خاندانوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا،عمران

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔

جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، مریم نواز

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا،میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

نوجوانوں کے لئے مختلف اقدامات شروع کیے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لئے مختلف اقدامات شروع کیے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کچھ طاقت کے بھوکے سیاست دان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کا شکار بناتے ہیں، ایسا کرنا بدقسمتی کی بات ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1583320584788004864 ان کا کہنا تھا کہ قومیں اپنی طاقت ان نوجوانوں سے حاصل کرتی ہیں جو اپنے سفر کو طاقت دیتے ہیں اور اپنے مستقبل کو…

ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سےکھیلتا رہا ،مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سےکھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1575825021360304129 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر ایک مرتبہ پھر برس پڑیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سوچو ایک فارن فنڈڈ…

قوم سوال کر رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے ؟عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے ؟ امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کے چل رہی ہے اور امپورٹڈ حکومت نے صرف ایک اور این آر او کے لیے اپنے مقاصد حاصل کیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی اور ہمارے دور میں زراعت، تعلیم، معیشت کی…

انٹر بینک میں ڈالر مزید 2روپے 76پیسے مہنگا

لاہور(پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ طویل ہو گیا ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 2روپے 76پیسے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید دو روپیہ 76 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 225 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 228 روپے 18 پیسے ہو گئی…

عمران نیازی کے بارے میں جو کچھ ہم کہہ رہیں عالمی جریدے نے تصدیق کردی،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ عالمی سطح پر معروف اکانومسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس کی تصدیق کر دی ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1567727935854977025 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے تازہ شمارے میں میگزین نے لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں،…

کیچ کیوں گرایا ،ہندو انتہا پسندوں نے ارش دیپ کو ’’ خالصتانی‘ قرار دیدیا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل گئے میچ میں کیچ ڈراپ ہونے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی بائولر ارش دیپ سنگھ کو خالصتانی قرار دیدیا ۔ ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں میں پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے بھارتی شکست کے بعد ہندو انتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے اور اہم موقع پر محمد آصف کا کیچ ڈراپ کرنے والے ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی اور ایجنٹ قرار دے دیا۔ہندوانتہاپسند صارفین نے ارش دیپ پر جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں…

وفاقی ادارے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی میں مصروف عمل ہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی میں مصروف عمل ہیں اور تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بڑا چیلنج تھا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن…

سیلابی صورتحال ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

نیویارک(پاک ترک نیوز) سیلابی صورتحال کے باعث اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انتونیو گوتریس کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر کو متوقع ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ عالمی ادارے کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ سیکرٹری جنرل، پاکستان میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر اظہار یکجہتی کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدترین سیلابی…

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہم لیکن یہ منزل نہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیںبلکہ ایک مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی منزل نہیں بلکہ معاشی بحالی کا ایک مرحلہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔ وزیراعظم…

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا درہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقے راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا، متاثرین سے ہمدرری کیلئے ان کے پاس خود جا رہی ہوں۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللہ کی مخلوق کی خبر گیری…

وزیراعظم شہباز شریف قطر روانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہاز شریف قطر روانہ ہو گئے ۔ وزیراعظم اپنے دو روزہ دورے میں امیر قطر اور اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کےلیے روانہ ہو رہے ہیں ، ان کا دورہ دونوں برادر ممالک کی دوستی اور تعاون کو نئی جہت دے گا،قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط سٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر کے دورے…

عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 140ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔…

فضل الرحمن اور نوازشریف انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ،شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ 13پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں، مقدمات، عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے، جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے…

فضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کرینگے: شیخ رشید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے، مولانافضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے بیان میں کہا کہ 3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں، غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا ہے…

عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کیلئے اجازت دیتے رہیں گے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1550763109245149185 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی یٹ آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے؟ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔ عمران خان نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More