انڈر 19ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل ،پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 180رنز کا ہدف دیدیا
بینونی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی پوری ٹیم 179 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں جاری دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کینگروز کے خلاف 48.5 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، شاہ زیب خان نے 30 گیندوں پر محض 4 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4 اور ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 جبکہ علی صفر پر پویلین لوٹ…