برطانیہ آئندہ برس میں یوکرین کے لیے اپنی فوجی امداد میں اضافہ کر سکتا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کی تقریر کے مندرجات تقریر سے پہلے میڈیاکی زینت بن گئے
لندن(پاک ترک نیوز)
برطانیہ آئندہ برس میں یوکرین کے لیے اپنی فوجی امداد میں اضافہ کر سکتا ہے۔ جو رواں سال کے دوران تین ارب 60کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
برطانوی میڈیا میںوزیر اعظم رشی سنک کے دفتر سے جاری ہونے والی معلومات کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق وہ پیر کی شب اس بات کا علان ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنے اہم ترین خطاب میں کریں گے۔جو لندن کے گلڈ ہال میں ایک ضیافت میںکیا جائے گا۔
برطانوی وزیر اعظم اپنی تقریر میں جہاں یوکرین کے ساتھ اس جنگ کے خاتمے تک کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کریں گے…