روس ، یوکرین میں فوجی سرگرمیاں کم کرنے کو تیار
استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول میں جاری روس ، یوکرین مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے مذاکرات کے بعد کیف اور چرنی ہیو کے اردگرد فوجی سرگرمیاں کم کر دے گا۔
نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مذاکرات میں "اعتماد کو بڑھانا" ہے ۔روس اور یوکرین کے مذاکرات کاروں نے مذاکرات کے کئی ناکام دور کے بعد اسے اہم پیشرفت قرار دیا ہے ۔
یوکرین کی جانب سے، مذاکرات کاروں نے کہا کہ وہ ایک غیر جانبدار حیثیت سے اتفاق کرنے کے لیے تیار ہیں جو روس کے…