ترکی میں ہونیوالے روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ مذاکرات ناکام
انقرہ ( پاک ترک نیوز ) ترکی میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت ناکامی پر ختم ہو گئی ہے ۔ لاوروف اور کولیبا میں بات چیت صرف 1.5 گھنٹے تک جاری رہی۔ جس کے بعد یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ، روسی حکام اپنی ہی حقیقت میں رہتے ہیں ۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کے تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب روس کے وزیر خارجہ نے یہ ماننے سے انکارکردیا تھا کہ روسی افواج نے بدھ کے روز بچوں کے ہسپتال اور میٹرنٹی وارڈ پر بمباری کی ہے ۔ جس سے ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک اور…