مشرقی یوکرین میں روسی اقدام پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس
نیو یارک (پاک ترک نیوز)
روسی اقدامات کے بعد ہنگامی طور پر بلائے جانے والے سلامتی کونسل کےاجلاس میں رکن ممالک نے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا اور ماسکو پر خطے میں عدم استحکام کا موجب بننے والے اقدامات سے گریز کیلئے زور دیا گیا ہے۔
اجلاس بلانے کی درخواست یوکرین کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے یوکرین کی خود ساختہ ریاستوں کو آزاد تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد کی گئی۔
اقوام متحدہ کی انڈر سیکٹری جنرل برائے سیاسی امور نے روس کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اقدام سے علاقائی اور…