براؤزنگ ٹیگ

#ukraine|_russia_war

امریکہ کا یوکرین کیلئے 40ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی کانگریس نے یوکرین کیلئے چالیس ارب ڈالر کی فوجی اور اقتصادی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ کی جانب سے کسی ملک کو دیے جانے والا یہ سب سے بڑا امدادی پیکج ہے۔ امریکی کانگریس نے صدر بائیڈن کی درخواست پر امداد کی منظور ی کے عمل کو تیز ی نمٹایا تاکہ دوران جنگ جلد از جلد امداد پہنچائی جا سکے۔ کانگریس کے اس امدادی پیکج اور دیگر اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے یوکرین کے حوالے سے اہداف بدل چکے ہیں ، وہ اب صرف جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ یوکرین کو ایک طویل جنگ کیلئے…

امریکہ نے بھارت کو بڑی دھمکی دے دی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سندھ نے بھارت کو روسی توانائی مصنوعات کی خریداری کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھات کو روس لگی پابندیوں سے بچنے کی کوششوں سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ بھارت کے چین کے ساتھ سرحدی تصادم کی صورت میں ماسکو اسکی مدد کونہیں آئے گا۔ دلیپ سندھ نے ان خیالات کا اظہار بھارت کے دورے کے موقع پرکیا ، انہیں روس کے خلاف امریکی پابندیوں کا معمار بھی قرار دیا جاتا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے چاہتے ہیں کہ وہ ایسے…

یوکرین:صدر زیلنسکی نے دوجرنیلوں کو عہدے سےہٹا دیا

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہےکہ انہو ں نے دو فوجی جرنیلوں کو انکے عہدوں سے سبکدوش کردیا ہے۔ زیلنسکی نے جرنیلوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ عناصر نے یہ بھولنے پر مجبور کردیا کہ انکا ملک کونسا ہےاو روہ یوکرینی عوام کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھائے ہوئے ہیں۔ سبکدوش کیے گئے جرنیلوں میں سے ایک یوکرینی خفیہ ایجنسی ایس بی یو کے سربراہ تھے۔ جبکہ دوسرا جنرل ایس بی یو کے خیرسون خطے کی سربراہی کے عہدے پر فائز تھا۔ دوسری جانب سے ماسکو نے دھمکی دی ہے کہ وہ…

روسی افواج کیف سے پسپائی اختیار کررہی ہیں:یوکرینی جنرل اسٹاف

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین کے جنرل اسٹاف نے نے کہا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے کیف اور چرنیہو کے علاقوں سے انخلا جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج یوکرینی دار الحکومت کیف کا محاصرہ کرنے کا کام پورا نہیں کرسکی اور ممکنہ طور پر وہ انے فوجیوں کو ملک کے مشرق میں مرکوز کردے گی۔ فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے جاری کیے گئے بیان مین کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے ڈونیسٹک میں اپنے حلے جاری رکھے ہوئے ہیں اورکریمنا ، ماریوپول کے علاقوں میں فضائی اور مزائل حملے جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ روسی فوج نے…

استنبول میں روس ، یوکرین مذاکرات جاری

استنبول(پاک ترک نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس اوریوکرین کے مذاکرات کاروں کے درمیان استنبول کے تاریخی محل ڈولماباچے میں بات چیت جاری ہے۔ مذاکرات کے آغاز میں ترکی صدر اردوان نے دونوں ممالک کے وفود ے مختصر خطاب کیا۔ اس موقع پر روسی ارب پتی اور پیوٹن کے قریب سمجھے جانے والی اہم کاروباری شخصیت رومن ابرامووچ بھی موجود تھے۔رومن ابرامووچ ماسکو اور کیف کے درمیان جنگ کے آغاز سے ہی غیر سرکاری طور پر ثالثی کرتے آئے ہیں اور انہیں اس دوران زہربھی دیا گیا ۔ زیلنسکی سمجھوتے کیلئے تیار یوکرین کے…

استنبول مذاکرات : یوکرین روس سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کیلئے تیار

کیف(پاک ترک نیوز) ترکی کے تاریخی شہر استبول میں اس دہائی کے سب سے بڑے عالمی بحران کے حل کیلئے مذاکرات کا آغاز آج ہوگا۔یہ مذاکرات عثمانی خلفا کی سکونت گاہ ڈولما باچے محل میں ہوں گے۔ ان مذاکرات کے حوالے سے یوکرین کی جانب سے کہاگیا ہے کہ بات چیت کے دوران اسکے مذاکراتکار روس سے جنگ بندی ، انسانی مسائل کے حل اور جامع امن معاہدے کا مطالبہ کریں گے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا نے ان مذاکرات کے حوالے سے مقامی نیوز چینل کو بتایا کہ صدر زیلنسکی کی ہدایات کے مطابق یوکرینی عوام اور ملک کی…

روس جنگ ہار رہاہے؟

تحریر:سلمان احمد لالی جب بھی جنگ لڑی جاتی ہے تو اسکے اہداف طےکیے جاتے ہیں اور اس دوران تمام توانائیاں ان اہداف کی تکمیل پر صرف کی جاتی ہیں۔ جبکہ ان اہداف کا تعین کسی ملک کے تزویراتی مقاصد کرتے ہیں۔ سب سے پہلے روس کے اہداف پر نظر دوڑائیں سادہ الفاظ روسی فوج کو یوکرین کی عسکری قوت تباہ کرنے ، ملک کے اہم شہروں اور تزویراتی اہمیت کی حامل تنصیبات پر قبضہ ، دارلحکومت کیف کو قبضے میں لے کر موجودہ حکومت گرانے اور اسکی جگہ روس نواز سرکار لانا تھا۔ ان اہداف کا تعین روس کی تزویراتی…

یوکرین کا بڑا ایندھن کا ذخیرہ تباہ

کیف(پاک ترک نیوز) روسی افواج کاکہنا ہے کہ یوکرین کے دارلحکومت کے قریب ایک بڑے فوجی ایندھن کےڈپو کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا ہے جب امریکی صدر بائیڈن پولینڈ جانے کیلئے تیار ہیں۔ روس کو یوکرین میں کئی مشکلات پیش آرہی ہیں جن میں لاجسٹک مسائل کے علاوہ یوکرینی افواج اور عوام کی جانب سے غیر متوقع مزاحمت ہےجو روسی افواج کی پیش قدمی کو روکنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔ روس کی جانب سے کیف کا محاصرہ جاری ہے اور شہر پر قبضے کی ابتدائی کوششوں میں ناکامی کے بعد روسی فوجی شہر کے…

فرانس اور ترکی کا یوکرین مسئلہ کے پر امن حل کیلئے کوششوں پر اتفاق

برسلز(پاک ترک نیوز) فرانسیسی صدر میکرون اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک دوطرفہ ملاقات کی جس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطبت کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ وہ اردوان نے کے ساتھ جنگ بندیا ور یوکرین میں پائیدار امن کے معاہدے کیلئے کام کریں گے۔ میکرون نے کہا ہے کہ وہ ان تمام رہنماوں کے ساتھ ہم آہنگی میں ہیں جو روسی صدر پیوٹن سے بات کرتے ہیں۔ انہو ں نے اس بات پر زور دیاکہ اردوان اور انکا روس یوکرین جنگ پر ایک ہی نقطہ نظر ہے۔ میکرون ، اردوان ملاقات میں دونوں رہنماوں نے…

اردوان نیٹواجلاس میں شرکت کیلئے برسلز پہنچ گئے

برسلز (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان بیلجیئم کے شہر برسلز پہنچ گئے جہاں نیٹو کے سربراہان مملکت و حکومت کا غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔اردوان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو، وزیر دفاعی ہولوسی آکار اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن شامل ہیں۔ نیٹو اجلاس میں یوکرین کے ساتھ ساتھ نیٹو کے ڈیٹرنس اور دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاجائےگا ۔اردوان کے ساتھ کئی عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ یوکرین کے خلاف روس کی…

روس یوکرین جنگ:ترکی کے خواب چکناچور؟

تحریر:سلمان احمد لالی یوں تو روس اور یوکرین جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر اپنا اثر دکھا رہے ہیں لیکن ترکی کا رواں برس کیلئے اقتصادی پروگرام جنگ سے بہت متاثر ہورہا ہے۔ توقع ہے کہ انقرہ اپنے تعین کردہ تمام اہداف حاصل نہیں کر پائے گا کیوں کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، سیاحت میں کمی، ٹیکسٹائل آرڈرز کی منسوخی اور خوراک کی قلت سمیت کئی مسائل جنگ کی وجہ سے جنم لے چکے ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ جانتے ہیں کہ ترک حکومت کا نیا معاشی ماڈل ہے کیا۔ انقرہ نے ملک میں ایک غیر روایتی معاشی پالیسی لاگو کی جس کے تحت…

اگر روسی تیل بند کیا گیا تو۔۔۔۔۔ روس کی یورپ کو بڑی دھمکی

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نے کہا ہے کہ اگر مغرب روسی تیل کی عالمی منڈی میں فروخت پر پابندی عائد کرتا ہے تووہ یورپ کو گیس کی سپلائی روک دے گا۔ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنا عالمی منڈی کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا جس سے تیل کی قیمتیں دگنی سے زائد یعنی 300ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔ روس کے تیل پر پابندیوں کی امریکی تجویز کو تاحال جرمنی اور ہالینڈ کی مخالفت کا سامنا ہے کیوں کہ یورپی ممالک اپنی گیس کا تقریبا 40فیصد اور 30فیصد تیل روس سے درآمد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More