براؤزنگ ٹیگ

#ukrainecrisis

پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے پولینڈ روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پی آئی اے کا طیارہ یوکرین سے منتقل ہونیوالے پاکستانیوں کو لینے کیلئے پولینڈ روانہ ہو گیا۔قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777طیارہ 300پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس آئے گا۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بجکر 23 منٹ پر وارسا کیلئے روانہ ہوا، جو وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گا۔طیارہ 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ طیارہ وزارت خارجہ کی ایما پر روانہ کیا گیا ہے ۔حکومت پاکستان کی…

اردوان پیوٹن سے فوری جنگ بندی کی اپیل کریں گے،ترک صدارتی ترجمان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدر اردوان روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جنگ بندی کی اپیل کریں گے۔قالن نے مزید کہا کہ ترک رہنما روس اور یوکرین کے درمیان "رہنماؤں کی سطح پر" بات چیت بھی کریں گے جو ترکی میں ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک رہنما کے ترجمان نے کہا کہ صدر رجب طیب اردگان اتوار کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ایک کال میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد "فوری طور پر اس جنگ کو ختم کرنے" پر زور دیں گے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے…

کروڈ آئل 111 اور برینٹ 112ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گیا

نیویارک (پاک ترک نیوز)امریکہ اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی میں دیگر بڑی حکومتوں کی طرف سے سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے اسٹریٹجک ذخائر سے 60 ملین بیرل چھوڑنے کے معاہدے کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کے روزنیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ مزید 7.94 ڈالر بڑھ کر 111.35 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ جبکہ منگل کو یہ7.69 ڈالربڑھ کر103.41 ڈالرپر گیا تھا۔اسی طرح لندن میں بین الاقوامی قیمت کا معیار برینٹ کروڈ 7.84 ڈالر بڑھ کر 112.87 ڈالر فی بیرل ہوگیاہے۔ یہ پچھلے…

روسی اقدام ناقابل قبول ہے، ترکی

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی نے یوکرین کے علاقوں کو آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کے روسی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے منگل کےروز جاری ہونے والے بیان میںکہا ہےکہ روس کا مشرقی یوکرین کے دو الگ الگ علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔بیان مین کہا گیا ہے کہ روس کا نام نہاد ڈونیٹسک اور لوہانسک ریپبلک کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہ صرف منسک معاہدوں بلکہ یوکرین کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ہم روس کے نام نہاد فیصلے کو ناقابل قبول…

روس نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ،امریکی صدر جوبائیڈن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی صدرکا کہنا ہے کہ روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔روس جنگ کا بہانہ چاہتا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ روس یوکرین کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ امریکی اتحادی روس کی تقسیم کرنے کی کوشش کے باوجود متحد ہیں۔ امریکی صدر نے…

روس کے یوکرین پر بڑے حملے کا کوئی امکان نہیں

کیف (پاک ترک نیوز)یوکرین کےقومی دفاع اور سلامتی کونسل کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر کسی بڑے حملے کا کوئی فوری امکان نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس حوالے سے دی جارہی تاریخوں کی تصدیق کی جا سکتی۔ تاہم یوکرین کی افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ اولیکسی ڈینیلوف نےگذشتہ روز یوکرینی پریس کو بتایا کہ وہ اپنی سرزمین پر ہونے والی پیش رفت اور خطرات سے آگاہ ہیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ڈینیلوف نے کہا کہ وہ 16 یا 17 فروری کو روس…

کیا روس یوکرین پر حملہ کرنے کو تیار ہے؟۔۔۔۔۔امریکہ کی نئی مشکل

تحریر: سہیل احمد شہریار روس نے یوکرین پر بڑے حملے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔یا نہیں اور ایسا کوئی انتہائی اقدام اٹھائے جانے کا کتنا امکان ہے ۔ یہ وہ سوالات ہیں جن پر امریکی وفاقی ادارے ، سیکورٹی ایجنسیاں اور سیاسی رہنمائوں کے درمیان پھوٹ پڑگئی ہے۔اور ایک ہفتہ قبل کے بیانات سے اب امریکی ادارے اور رہنما انحراف کررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے آغاز پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ روس بدھ 16فروری کو یوکرین پر بڑا حملہ کرنے جا رہا ہے ۔ اور اسی…

یوکرین کی ویانا دستاویز کے دستخط کنندگان کے اجلاس کی درخواست

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے کہا ہےکہ یوکرین نے روس اور ویانا دستاویز پر دستخط کرنے والے دیگر تمام ممالک سے 48گھنٹوں کے اندر ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ فوجیوں کی نقل و حرکت سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اتوار کی شب اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ روس ویانا دستاویز کے تحت ہماری درخواست کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ نتیجتاً ہم نے اگلا قدم اٹھاتے ہوئے ویانا دستاویز کے تمام دستخط کنندگان کو 48 گھنٹوں کے اندر میٹنگ کی…

روس کے صدر چین کے دورے پر بیجنگ روانہ ہو نے کو تیار

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان بیجنگ روانہ ہو رہےہیں۔ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ ماسکو کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ مغربی دباؤ کے پیش نظر دونوں ہمسایہ ملکوں کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ جمعےکے روز چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ پوتن کی بات چیت 2019 کے بعد ان دونوں کی پہلی ذاتی ملاقات کا ہو گی۔ جس سے ایک مضبوط ذاتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جو دو سابق کمیونسٹ حریفوں کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے پیچھے ایک اہم عنصر رہا ہے۔…

روس، یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے ترکی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے، ترک وزیر دفاع

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کی روس اور یوکرین کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جلد از جلدکم کیا جا سکے۔ اور ساتھ اپنے نیٹو کا رکن ہونے کی ذمہ داری بھی نبھائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ترک وزیر دفاع خلوصی آقارنے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ1936 کے مونٹریکس کنونشن نے ترک آبنائے کے استعمال کو منظم کیا ہے اور بحیرہ اسود تک بحری جنگی جہازوں کی آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے جوخطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔چنانچہ موجودہ حالات میں اس…

جرمنی نے یوکرین کو اسٹونیا کی جانب سےہتھیاروں کی فراہمی روک دی

برلن(پاک ترک نیوز) مبینہ طور پر جرمنی نے اسٹونیا کو جرمن ساختہ ہتھیار یوکرائن بھیجنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔جبکہ اسٹونیا، لتویا اور لتھوانیا کے ساتھ مل کر یوکرائن کو ممکنہ روسی جارحیت کے خلاف ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کرچکا ہے۔ لیکن امریکہ کی جانب سے اسٹونیا کو امریکی ساختہ ہتھیار یوکرائن بھیجنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اگرچہ برطانیہ اور پولینڈ سمیت نیٹو کے دیگر ارکان نے یوکرائن کو براہراست ہتھیار فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن جرمن حکومت ابھی تک ایسا کرنے کی سخت مخالف ہے۔…

روس یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے: امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے بہانہ تلاش کر رہا ہے۔امریکہ کی جا نب سے یہ الزام روس اور امریکہ کے مابین یوکرین کی سرحدوں سے کشیدگی کم کرنے کیلئے حالیہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ رواں ہفتے روسی اور امریکی سفارتکاروں کی تین اہم ملاقاتیں ہوئیں تاکہ روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوجی جمع کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔ امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکی انٹیلی جنس کے پاس ایسی…

یوکرین پر روس امریکہ مزاکرات آج سے شروع ہونگے

جنیوا(پاک ترک نیوز)امیدوں اور مایوسی کے ملے جلے تاثر کے ساتھ امریکہ اور روس انتہائی نازک مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایجنڈے پر یوکرین پر متوقع روسی حملہ، روس کیامریکہ اور نیٹو مانگی گئی علاقائی اور سکیورٹی گارنٹیز، نیٹو کی مشرقی یورپ کے سابق سوویت یونین میں شامل ملکوں کی شمولیت اور دفاعی امور کی ایک طویل فہرست شامل ہے۔ آج سے سے یہاں شروع ہونے والے باقاعدہ مزاکرات سے قبل گذشتہ روز روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور امریکی نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمن کے مابین ہونے والی ملاقات کو طرفین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More