ہیلی کاپٹر سکول میں گرنے میں یوکرینی وزیر داخلہ سمیت 18فراد ہلاک
کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین میں ہیلی کاپٹر سکول میں گرنے سے وزیرداخلہ اور 3بچوں سمیت 18افراد ہلاک جبکہ 29زخمی ہو گئے ۔
قومی پولیس کے سربراہ ایگور کلیمینکو نے بتایا کہ دارالحکومت کیف کے باہر ایک نرسری کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے یوکرین کے وزیر داخلہ اور 3بچوں سمیت 18افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی سمیت وزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو…