براؤزنگ ٹیگ

#ukrine

امریکہ اور نیٹو روس پر جنگ میں فتح چاہتے ہیں مگر یہ ممکن نہیں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی روسو فوبیا کا شکار ہیں اور ہمارے ملک کو تباہ کرنے کے لئےمیدان جنگ میں روس پر فتح حاصل کرنا چاہتے ہیںمگر یہ ممکن نہیں۔ منگل کے روز روسی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اجتماعی طور پر مغرب اور ان کے کٹھ پتلی زیلنسکی کے اقدامات یوکرینی بحران کی عالمی نوعیت کی تصدیق کرتے ہیں۔ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں کا اسٹریٹجک ہدف میدان جنگ میں روس پر فتح حاصل کرنا ، ہمارے ملک…

اقوام متحدہ نے اناج معاہدے کے تحت روسی اناج کی برآمد جلد کھلنے کا وعدہ کیا ہے۔ روسی سفارتکار

نیویارک(پا ک ترک نیوز) اقوام متحدہ نے روس سے وعدہ کیاہے کہ وہ جلد ہی اناج کے معاہدے کے مطابق روسی اناج کی برآمد پر عائد پابندیاں ہٹانے کے قابل ہو جائے گا۔ اس بات کا دعویٰ اقوام متحدہ میں روس کےاول نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے پیر کے روزروسی میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔ سفارت کار نےمزید کہاکہ ہم اناج کے معاہدے کی توسیع پر فیصلہ کرتے وقت معاہدے کے روسی حصے کوعملی جامہ پہنانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی…

گیزپروم 42.4 ملین کیوبک میٹر گیس یومیہ یوکرین میں سودزہ کے راستے یورپ پہنچا رہی ہے

ماسکو(پاک ترک نیوز) گیز پروم کے یوکرین کے ذریعے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی کا حجم 42.4 ملین مکعب میٹر یومیہ ہے۔تاہم یوکرین نےسوکھرانوکا گیس پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے گیس فراہمی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ گیز پروم کےترجمان نے ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایاہے کہ انکی کمپنی یوکرین کی طرف سے منظور شدہ مقدار میں سدزاگیس پمپنگ سٹیشن کے ذریعے یوکرین کے علاقے سے روسی گیس کی یورپ کو فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔جبکہ 5نومبر کے لیے حجم 42.4 ملین کیوبک میٹر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گیزپروم کی سوکھرانوکا گیس پمپنگ…

یوکرین کی یقین دہانی کے بعد روس کی اناج کی برآمد کے معاہدے میں واپسی ، روسی صدر کا اعلان

ماسکو(پاک ترک نیوز) ترکیہ کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں یوکرین کے دوبارہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولی گئی اناج راہداری کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد روس نے یوکرینی اناج کی برآمد کے معاہدے میں اپنی واپسی کا اعلان کر دیا ہے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یہ اعلان بدھ کی رات روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیف نےان ضمانتوں کو توڑا تو ماسکو اناج کے معاہدوں سے دستبرداری کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پیوٹن نے کہاکہ انیوں نےروسی وزارت دفاع کو اسمعاہدے…

اقوام متحدہ اناج راہداری کھلنے کیلئے پرامید، روس کا انکار

استنبول (پاک ترک نیوز)اقوام متحدہ ،ترکی اور یوکرین کے اشتراک سے چلنے والے اناج کی برآمد کے لئے راہداری کے مشترکہ رابطہ سینٹرکی جانب سے کل 3نومبر سے بحری جہازوں کی آمد ورفت دوبارہ بحال ہونے کی توقع کے جواب میں روسی وزارت خارجہ نے متنبہ کیا ہےکہ روسی بحری جہازوں پر حملے جیسی مزید اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر امیر عبداللہ نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کو توقع ہے کہ اناج راہداری کے ذریعے بحری جہاز رانی 3 نومبر کو دوبارہ شروع ہو جائے…

روس کے بغیریوکرینی اناج کی برآمد کا کوئی معاہدہ قابل عمل نہیں ہو سکتا، ترجمان کریمیلن

ماسکو(پاک ترک نیوز) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اناج کے معاہدے کو روس کے بغیر شاید ہی نافذ کیا جا سکتا ہے اور یہ فطرت کے لحاظ سے زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ پیسکوف نے اناج کی برآمد کے معاہدے سے روس کی دستبرداری کے بعدگذشتہ روزاخبار نویسوں سے گفتگو میں کہا کہ ایسے حالات میں جبکہ روس متعلقہ علاقوں میں محفوظ شپنگ کی ضمانت دینے کے ناممکن ہونے کی بات کررہا ہے، اس طرح کے معاہدے کو یقینی طور پر شاید ہی لاگو کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مختلف نوعیت کا حامل معاملہ ہے جس کے…

یوکرین کے "ڈرٹی بم "استعمال کرنےکامعاملہ آج یا کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث آئے گا۔ روسی وزیر خارجہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کے "ڈرٹی بم "استعمال کرنے کے حوالے سےروس کے پاس قابل اعتماد شواہد موجود ہیں۔ چنانچہ کیف کی جانب سے "ڈرٹی بم" کے استعمال کے خطرے پر آج یا کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بات ہوگی وہ پیر کی شب یہاں والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کے 19ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھےلاوروف نے کہا کہ "یہ مسئلہ آج یا کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث آئے گا۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ " ان تفصیلی معلومات کو وزیر…

روس میں ضم شہر خیر سون میں یوکرینی فورسز کے میزائل حملے میں 4افراد ہلاک

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس میں ضم ہونیوالے شہر خیر سون میں یوکرین کی فورسز کی جانب سے میزائل حملے میں 4افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں ۔ حال ہی میں روس سے انضمام شدہ یوکرین کے 4 علاقوں میں سے ایک خیرسوں میں فوج کشی کے خلاف مزاحمت جاری ہے جس کے باعث صدر پوٹن نے ان علاقوں میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان بھی کیا تھا۔روسی اہلکاروں نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ یوکرینی فوج نے دریائے دنیپرو کے پل کو پار کرنے واے شہریوں پر کیا۔ روس کا خیرسون پر قبضے، جبری الحاق اور مارشل…

یوکرینی اناج کی برآمدات کے معاہدے میں توسع خطرے میں پڑ گئی۔روس نے اعتراضات اٹھادئیے

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کی وزارت دفاع نے اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ نمائندے کو بتایا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج کے تاریخی معاہدے کی توسیع کا انحصار مغرب پر ہے کہ وہ روس کی اپنی زرعی اور کھاد کی برآمدات میں آسانی پیدا کرے۔ روسی وزارت دفاع کے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق ماسکو میںہونے والے اجلاس کے دوران روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس کو بتایا کہ معاہدے میں توسیع کا براہ راست انحصار "پہلے طے پانے والے تمام معاہدوں پر مکمل عمل…

چین ۔روس صدور کی اہم ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں ہو گی۔کریملن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب سمیت دیگر راہنماؤں سے انفرادی ملاقاتوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جنکے اہتمام کے لئے چین سمیت دیگر ملکوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 15-16 ستمبر کو سمرقند میں ہونے والےآئندہ سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے جس کی تیاریاں زوروں سے جاری…

روس نے آواز سے 9گنا تیز ہائپر سانک میزائل کا تجربہ کرلیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے آواز سے بھی 9گنا زیادہ تیز رفتار ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل کا تجربہ قطب شمالی کےقریب روسی پانیوں میں کیا گیا، میزائل نے ایک ہزار کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے ہٹ کیا۔ یوکرین جنگ کےدوران روس نے دنیا کے اب تک کے طاقت ور ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زرکون ہائپر سانک کروز میزائل آواز سے 9 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More