براؤزنگ ٹیگ

#umarakmal

عمر اکمل اور احمد شہزاد ہم سے زیادہ با صلاحیت تھے ،اظہرعلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کا کہناہے کہ بلے باز عمر اکمل اور احمد شہزاد ہم سب سے زیادہ باصلاحیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں میں عظیم کرکٹر بننے کی کافی صلاحیتیں ہیں، لیکن "انٹرنیشنل کرکٹ میں اس طرح پنپ نہیں سکے جس طرح انہیں ہونا چاہیے تھا"۔ جہاں اکمل اور شہزاد دونوں نظم و ضبط کے معاملات کی وجہ سے اسپاٹ لائٹ میں رہے ہیں، اظہر نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا ٹیم انتظامیہ ان کو صحیح طریقے سے استعمال نہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ تھوڑی سی ذمہ داری اور الزام انتظامیہ پر…

عمر اکمل بہترین ٹیلنٹ کی داستان ہے جسے بدقسمتی سے ضائع کردیا گیا،رمیز راجہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہناہے کہ عمر اکمل بہترین ٹیلنٹ کی داستان ہے جسے بدقسمتی سے ضائع کردیا گیا۔ پاکستان نے عمراکمل جیسا میچ ونر پیدا نہیں کیا۔ رمیز راجا نے کہا کہ جب عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو وہ میرے پسندیدہ کرکٹر تھے، حالیہ اننگز اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کیا ہوگا۔ رمیز راجا نے کہا کہ وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں مگر آج کی تاریخ میں…

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ 8کے دلچسپ مقابلے جاری ہے ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ فخر زمان نے 67اننگز میں اب تک 89چھکے لگائے ہیں ۔کامران اکمل نے 74اننگز میں 89چھکے لگائے گئے تھے۔ میگا ایونٹ میں چھکا لگانے والوں میں تیسرے بلے باز کا نام آصف علی ہے انہوں نے اب تک 60اننگز میں 86چھکے لگائے ہیں ۔اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹس کا نام آتا ہے جنہوں نے 46اننگز…

کامران اکمل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

کراچی(پاک ترک نیوز) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ پی ایس ایل 8 ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں۔وکٹ کیپر بیٹر اور کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، میری ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔…

پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ اتوار کوہوگا ،تیاریاں مکمل

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ اتوار کوہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 13 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ میں لیگ کی دو معروف ٹیموں گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار کو نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔جبکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے کھلاڑیوں کی واپسی کا عمل بھی تقریبا مکمل ہوگیا۔سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی…

پی ایس ایل نمائشی میچ ،سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ8 کے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 5فروری کو ہونے والے نمائشی میچ کے حوالے سے سکواڈز کو حتمی شکل دےدی گئی۔ نمائشی میچ کیلئے بابراعظم پشاور زلمی کی اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں دیگر فرنچائزز کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں عمراکمل، بسم اللّٰہ خان، سعودشکیل، احسن علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزائی، عمیدآصف،…

عمر اکمل کے مکی آرتھر اور وقار یونس پر سنگین الزامات

لاہور(پاک ترک نیوز) مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے کہا کہ سابق ہیڈکوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کے باعث ان سے بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع چھین لیا گیا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر نرعمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ عمر اکمل نے کہا کہ مکی آرتھر کے میرے ساتھ ذاتی مسائل تھے لیکن اس وقت ٹیم انتظامیہ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور وہ آج تک خاموش ہیں، تاہم مکی نے بعد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More