براؤزنگ ٹیگ

#umarayub

پی ٹی آئی کا آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانےکا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ارکان اسمبلی آج احتجاجاً بھوک ہڑتال کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دوپہر تین بجے لگایا جائے گا، بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے، آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی جبکہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ بھوک ہڑتال کریں گے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈ شبلی فراز بھی بھوک…

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے حمایت یافتہ عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیئے گئے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے سپیکر سے ملاقات کی جس میں ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق…

ججز کا خط پاکستان کے انتظامی امور پر چارج شیٹ ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز) رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہناہے کہ عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں،ججز کا خط پاکستان کے انتظامی امور پر چارج شیٹ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2سال سے عدلیہ میں مداخلت کا کہتے چلے آرہے تھے، جج صاحبان کو بھی اللہ نے ہمت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ اور جوڈیشری میں مداخلت ہوئی ہے، ہم مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہر ایک جج کو پریشر میں لایا گیا ہے، جج صاحبان نے اپنے خط میں مداخلت کا لکھا ہے۔ بیرسٹر گوہر…

وزیراعظم کا انتخاب کل، کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جائیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عام انتخابات 2024کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ آج شروع ہوگا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک وصول کئے جائیں گے، کاغذات نامزدگی سہ پہر 3 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے۔ وزیراعظم کیلئے کاغذاتِ نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لئے جاسکتے ہیں۔ الیکشن قواعد کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف جبکہ…

عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی و راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23مقدمات درج ہیں، 4 کیس لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک، 1 کیس گوجرانوالہ میں درج ہے، میرا درخواست گزار وزیراعظم کا امیدوار ہے، 8 ہفتے دیئے جائیں…

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزد کر دیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کر دیا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کیلئے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے جبکہ عاقب خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More