براؤزنگ ٹیگ

#UN

سلامتی کونسل میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست پر ووٹنگ آج متوقع

اقوام متحدہ(پاک ترک نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت دینے کے لیے سلامتی کونسل میں رائےشماری سے دستبردار ہوجائیں۔ فلسطینی امریکی اور اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کو سلامتی کونسل میں مکمل رکنیت کی قرارداد منظور کرنے کے لیے ووٹ حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اسے ویٹو کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔توقع ہے کہ سلامتی کونسل آج…

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی درخواست پراتفاق رائے نہ ہو سکا

اقوام متحدہ (پا ک ترک نیوز) فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی درخواست پر غور کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی کوئی متفقہ سفارش پیش کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ مغربی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق خصوصی کمیٹی جو اس بات کا جائزہ لے رہی تھی کہ آیا فلسطینمکمل رکن بننے کے معیار پر پورا اترتا ہے۔کسی اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکی۔ اقوام متحدہ میں مالٹا کی سفیر وینیسا فریزیئر جو کہ 15 رکنی کونسل کی موجود ہ سربراہ ہیں نے فلسطینی اتھارٹی کی اقوام متحدہ کا مکمل رکن…

ترکیہ کی ثالثی میں ہونیوالے اناج معاہدہ سے یوکرین اچانک دستبردار

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ثالثی میں ہونیوالے اناج معاہدے سے یوکرین نے اچانک دستبرداری کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق روس، یوکرین اور ترکیہ کے درمیان دو ماہ تک جاری رہنے والی بات چیت کا مقصد بحیرہ اسود کی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا، مبینہ طور پر ایک معاہدہ طے پا گیا، جس کے اعلان کے لیے انقرہ تیار تھا۔ تاہم، معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق، کیف کی اچانک دستبرداری نے معاہدے کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی طرف سے توجہ دلانے کے بعد ترکیہ کی ثالثی میں ہوئے…

ایران نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایٹمی تنصیبات بند کر دیں،آئی اے ای اے

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) جوہری مواد کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر بڑے میزائل اور ڈرون حملوں کے تناظر میں ’سکیورٹی تحفظات‘ کی بنا پر اپنی جوہری تنصیبات کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پرگذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو…

ایران کا اسرائیل پرحملہ، سلامتی کونسل کا اجلاس بغیرنتیجے کے ملتوی

نیویارک(پاک ترک نیوز) ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ سلامتی کونسل میں اسرائیل ایران تنازع پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔ ہنگامی اجلاس اسرائیل کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں اسرائیل نے سلامتی کونسل سے ایران حملے کی مذمت کرنے اور ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کا استعمال…

اسرائیلی فورسز کے غزہ میں ظلم و بربریت کے 6 ماہ مکمل

غزہ(پاک ترک نیوز) صیہونی فورسزکی غزہ میں ظلم و بربریت کے 6ماہ مکمل ہوگئے مگر اسرائیلی فوج کی بمباری رُکی نہ جنگ بندی مذاکرات پر کوئی پیش رفت ہوسکی۔ غزہ میں قابض اسرائیل فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں نہ تھم سکی، مختلف علاقوں سے مزید 45 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کے 175ویں دن تک کم از کم 32 ہزار 623 افراد شہید اور 75 ہزار 92 سے زیادہ زخمی ہو چکے تھے۔ جبکہ حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار137…

پاکستان کی بھارت کی جانب سے اسلحہ کی خریداری کو غیر مستحکم سکیورٹی ماحول قرار دیدیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھارت کی جانب سے اسلحے کی خریداری کو غیر مستحکم سیکورٹی ماحول قرار دیدیا ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کی طرف سے ہتھیاروں کی وسیع خریداری اور جنوبی ایشیا کے سلامتی کے ماحول پر اس کے "متزلزل اور دھماکہ خیز" اثرات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ (UN) تخفیف اسلحہ کمیشن کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے، سفیر اکرم نے کہاکہ حالیہ برسوں میں جنوبی ایشیا میں سلامتی کا ماحول تیزی سے خراب ہوا ہے، کیونکہ خطے کی سب سے بڑی ریاست نے…

دنیا میں روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) دنیا میں روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔دنیا کی ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا میں صرف ایک دن میں ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک پھینک دی گئی۔ خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا جو 60 فیصد ہے، ریسٹورنٹس، کینٹین اور ہوٹلوں میں 28 فیصد، گروسری اور قصاب وغیرہ نے 12 فیصد خوراک ضائع کی۔ عالمی ادارے نےخوراک کے ضیاع کو "عالمی المیہ" قرار دیا ہے۔…

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو خوش آئند قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوئے، غزہ میں اسرائیل نے ہسپتالوں اور پناہ گزین…

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی

جنیوا(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رمضان کےدوران غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی گئی۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا، فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی۔ قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے، سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ…

بلنکن کی اقوام متحدہ کے غزہ میں جنگ بندی کی ووٹنگ سے قبل اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات

تل ابیب (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ کے غزہ میں جنگ بندی کی ووٹنگ سے قبل اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے اپنے چھٹے ہنگامی دورے کا اختتام تل ابیب میں کیا، جہاں وہ اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت میں مصروف تھے۔ بلنکن کے دورے کا مرکز غزہ کے جنوبی قصبے رفح پر اسرائیل کے منصوبہ بند زمینی حملے کے متبادل تلاش کرنا تھا، جس میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ لے رہے ہیں، یہ اقدام فلسطینی شہریوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا جو پہلے سے ہی…

امریکی مدد جاری نہ رہی توبھی رفح پراسرائیلی حملہ لازمی ہو گا : نیتن یاہو

تل ابیب (پاک ترک نیوز ) اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے مستقل اتحادی امریکہ کو باور کرا دیا ہے کہ اگر امریکہ کیلئے رفح پر حملے کے لیے پہلے پانچ ماہ جیسی مدد اور حمایت جاری رکھنا ممکن نہ بھی رہا تو اسرائیل یہ حملہ اکیلے ہی کامیاب بنانے کی کوشش کرے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل رفح پر ہر قیمت حملہ کرنے کے لیے واضح ہے۔یہ بات ایک بیان میں کہی گئی ہے جو نیتن یاہو کے دفتر نے جاری کیا ہے، بیان وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ حال ہی میں ہونیوالی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ یاد رہے رفح…

افغان حکومت کا اقوام متحدہ کے مشن کے مینڈیٹ میں توسیع کا خیر مقدم

کابل (پاک ترک نیوز) افغان حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے مشن کے مینڈیٹ میں توسیع کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان حکام نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے مینڈیٹ کی تجدید کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسی کو ملک اور دیگر اقوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد کرنی چاہیے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کا امدادی مشن (UNAMA) 2002 سے افغانستان میں موجود ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متفقہ ووٹ کے ذریعے اس کے مینڈیٹ کی تجدید 17 مارچ 2025 تک کر دی گئی۔ حکومت کے…

غزہ میں 13000 سے زائد بچے شہید ، سینکڑوں شدید غذائی قلت کا شکار: یونیسیف

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے کہا گیاہےکہ غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 13ہزار سے زائد بچے جان کی بازی ہار چکےہیں جبکہ متعدد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کا کہنا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں 13,000 سے زیادہ بچوں کو ہلاک کر چکا ہے جب کہ دیگر شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ ہزاروں مزید زخمی ہوئے ہیں یا ہم یہ بھی تعین نہیں کر سکتے کہ وہ کہاں ہیں۔…

پاکستان کی اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور

نیویارک(پاک ترک نیوز) پاکستان کی اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں دوسری قرار داد منظور کر لی گئی۔ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے قرار داد پیش کی تھی، قرار داد کے حق میں 115 ووٹ پڑے، کسی نے مخالفت نہیں کی جبکہ 44 ارکان ووٹنگ کے عمل کے دوران غیر حاضر رہے۔ قرارداد میں اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری کردار ادا کرے، اسلامو…

پاکستان کی انسانی ترقی کی درجہ بندی میں تنزلی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کی انسانی ترقی کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے انڈیکس میں پاکستان 193 ممالک کی فہرست میں 164 ویں نمبر پر ہے۔ یہ پچھلے انڈیکس سے معمولی کمی کو ظاہر کرتا ہے، جب پاکستان 161 ویں نمبر پر تھا، جو اس کی موجودہ درجہ بندی سے تین درجے اوپر تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کا ایچ ڈی آئی رینک 2019 سے 2021 تک عالمی سطح پر 161 ویں نمبر پر رہا۔ انڈیکیٹرز کا استعمال ہیلتھ انڈیکس، ایجوکیشن انڈیکس اور…

سویڈن اور کینیڈا فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے کی امداد دوبارہ شروع کریں گے

اوٹاوہ (پاک تر ک نیوز) سویڈن اور کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے نقدی کی تنگی کا شکار اقوام متحدہ کی ایجنسی کو 20 ملین ڈالر کی ابتدائی تقسیم کے ساتھ امداد دوبارہ شروع کریں گے۔ وہ ان ممالک میں شامل تھے جنہوں نے UNRWA کی امداد کو اس وقت روک دیا جب اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام اپنے 12 ملازمین پر لگایا جس نے غزہ میں تنازعہ کو جنم دیا۔ سویڈش حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سال 2024 کے لیے UNRWA کے لیے 400 ملین کرونر مختص کیے ہیں۔ آج کا فیصلہ 200 ملین…

پاکستان سے قانونی طورپر مقیم افغانیوں کو جبری ملک بدر نہیں کیا جارہا

اقوام متحدہ(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واضح کیا ہے کہ پاکستان سے قانونی طور پرمقیم افغانیوں کو جبری ملک بدر نہیں کیا جارہا۔ بدھ کی شب افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر اکرم نے زور دیا کہ پاکستان میں افغانوں کے لیے تحفظ کے ماحول کو ناموافق قرار دینا غلط اور جارحانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں پر قوانین کے نفاذ کے اپنے منصوبے کے اعلان کے بعد500,000 غیر دستاویزی…

پاکستان کا ٹی ٹی پی حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردانہ حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔ افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ کالعدم ٹی ٹی پی جدید عسکری سازو سامان کیسے اور کہاں سے حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی کھوج لگائی جائے اور افغان عبوری حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔ پاکستانی…

غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس بلائی جائے ۔ او آئی سی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) پاکستان نےاقوام متحدہ میں اسلامی ملکون کی تنظیم او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والی جارحیت روکنے کے لیے عالمی امن کانفرنس بلائی جائے۔ امن کانفرنس کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مشرق وسطیٰ کے اس بڑے تنازعے کو ختم کر کے دو ریاستی حل کا اطلاق کرنا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب قطر، مصر ثالث کے طور پر جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں۔ تاہم ابھی تک اسرائیل نے اس مذاکراتی عمل میں حصہ نہیں لیا ہے۔یہودی ریاست نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More