وزیراعظم 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
ابوظہبی(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امور جناب عبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور معاون خصوصی طارق باجوہ بھی شامل…