بھارت میں ریاستی انتخابات:کیا بی جے پی ناقابل شکست ہے؟
تحریر:سلمان احمد لالی
بھارت میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سے ایک بات واضح ہوچکی ہےکہ ملک میں دائیں بازوکے سیاسی رجحانات کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے اور بھارت اپنی سیکولر شناخت سے بہت دور ہوچکا ہے۔پانچ میں سے چار ریاستوں میں بی جے پی کی فیصلہ کن جیت نے ثابت کردیا کہ 2024میں بھی اپوزیشن کی دال گلنے والی نہیں۔ بالخصوص سب سے بڑی ریاست اتر پردیشن میں مسلسل دوسری مرتبہ فتح حاصل کرنا بھارتی سیاسی تاریخ میں ایک انوکھا واقع ہے کیوں کہ یہ ریاست دوسرا موقع نہ دینے کی شہرت کی…