براؤزنگ ٹیگ

US

امریکہ نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) امریکہ نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو ویٹو کر دیا ہے، جس سے عالمی ادارے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل میں حق میں 12، امریکا نے مخالفت اور برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے دو ووٹ نہیں دیے۔ امریکی حکام امید کر رہے تھے کہ اگر دوسری ریاستیں کونسل کی طرف سے "ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت میں…

برطانیہ کی جانب سے بحیرہ احمر میں یمن کے حوثیوں کیخلاف کارروائیاں جاری

لندن (پاک ترک نیوز) برطانیہ کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مل کر بحیرہ احمر میں یمن کے حوثیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ یمن میں مقیم حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی جہاز رانی کے خطرے کو بے اثر کرنے کے لیے کام کرنے والی کثیر القومی بحری فوج میں شریک ہونے کے ناطے، اس نے عالمی سطح پر اپنا فوجی پروفائل بڑھایا ہے۔ برطانیہ کے وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے پیر کو لنکاسٹر ہاؤس میں ایک تقریر میں کہا کہ ہم نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی ردعمل میں سب سے آگے کام کیا ہے۔ اکتوبر میں، فلسطینی گروپ…

امریکی بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کی بحیرہ روم سے امریکہ واپسی کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے اپنے سب سے بڑے بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ کو بحیرہ روم سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے غزہ میں جنگ اور خطے کی صورت حال کے پیش نظر اپنے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری بیڑے کو واپس امریکہ لے جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ امریکہ کا سب سے بڑا جنگی اثاثہ جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ جے فوری بعد امریکہ نے خطے میں اسرائیلی دفاع اور اپنے مفادات کے تفظ کے لئے بھیجا تھا لیکن اب اسے واپس بلا لیا گیا ہے اور جیرالڈ فورڈ…

جان بولٹن نے حکومتیں گرانے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے دیگر ممالک میں حکومتیں الٹنے کے منصوبوں میں مدد کی۔یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منصوبہ بندی کی صلاحیت پر بحث ہور رہی تھی۔ ریپبلکن حکومتوں میں متعدد اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے اور امریکی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ سمجھے جانے والے جان بولٹن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے بہت سے ممالک میں حکومتوں کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے اس موقع پر وینزویلا کے صدرمڈورو کے…

امریکہ نے بھارت کو بڑی دھمکی دے دی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سندھ نے بھارت کو روسی توانائی مصنوعات کی خریداری کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھات کو روس لگی پابندیوں سے بچنے کی کوششوں سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ بھارت کے چین کے ساتھ سرحدی تصادم کی صورت میں ماسکو اسکی مدد کونہیں آئے گا۔ دلیپ سندھ نے ان خیالات کا اظہار بھارت کے دورے کے موقع پرکیا ، انہیں روس کے خلاف امریکی پابندیوں کا معمار بھی قرار دیا جاتا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے چاہتے ہیں کہ وہ ایسے…

روس بمقابلہ امریکہ : کون بھروسہ مند دوست ہے؟

تحریر:سلمان احمد لالی جنگ بلا شبہ ایک مہنگا کاروبار ہے سامان حرب سے لے کر لڑائی میں ہونے والی تباہی سمیت اس پر اٹھنے والا خرچ ہم جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے سوچ سے بھی باہر ہے۔ اس وقت یوکرین میں جاری جنگ سے ہونے والی تباہی اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے ماہرین کا اندازہ ہےکہ وہ 63ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، اور جنگ ابھی جاری ہے۔ کیف سکول آف اکنامکس کی ایک رپور ٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں بنیادی انفراسٹرکچر کی تباہی تو ایک طرف ، صرف گزشتہ ہفتے ہونے والے نقصان کا…

بریکنگ :چینی جنگی بحری جہازکا آبنائے تائیوان میں گشت

(پاک ترک نیوز) امریکی اور چینی صدور کی کال سے قبل چینی ائیرکرافٹ کیرئیر متنازعہ آبنائے تائیوان میں سے گزرا ہے۔ جس کے بعد امریکی یو ایس ایس رالف جانسن ڈسٹرائر نے اسکا پیچھا کیا جبکہ تائیوان نے بھی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنے جنگی جہاز بھیجے۔ یہ واقعہ امریکی صدر جوبائیڈن کے اپنے چینی ہم منصب شی جنگ پنگ ٹیلی فونک گفتگو سے پہلے پیش آیا ہے جسے اشتعال انگیز قرار دیا جارہا ہے۔

کیا روس نے چین سے امداد مانگی؟

تحریر :محمد بلال افتخار امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق روس نے چین سے فوجی اور معاشی امداد کی اپیل کی ہے۔۔۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ میں چینی سفارت خانے کی ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بات کے متعلق کچھ نہیں سُنا ہے۔جبکہ چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے اس دعوے کو فیک نیوز قرار دیا ہے۔روس یوکرین تنازع کو لگ بھگ تین ہفتے ہو رہے ہیں۔۔ روس آہستگی سے لیکن مستقبل مزاجی سے اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے۔۔ توقع…

امریکی قانون سازوں کی روس کو بڑھی دھمکی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی قانون سازو ں کی جانب سے روس پر مالی دباوٗ بڑھانے کیلئے معاشی پابندیوں کے ایک پیکچ پر کام ہو رہا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اتنی سخت پابندیوں کی اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی۔ امریکہ اور یورپی ممالک پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ روس کے حملے کے نتیجے میں اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پابندیوں کے مزوجہ پیکج میں روسی بینکوں کے خلاف کاروائی بھی شامل ہے جس سے روس کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ زیر غور پابندیاں کرائمیاپر روسی قبضے کے بعد عائد…

یوکرین تنازعہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

نیویارک(پاک ترک نیوز) مغربی ممالک اور یوکرین سلامتی کونسل میں روس کو اسکے اقدامات کیلئے جوابد ہ بنانے کی تیاری کر کرے ہیں۔ امریکہ کی اقوام متحدہیں سفیر نے کہا ہے کہ اجلاس میں روس پر دباوٗ ڈالا جائے گا کہ وہ یوکرین کی سرحدوں پر افواج کے اجتماع پر بات کرے ۔امریکی سفیر لنڈا تھامس نے کہا کہ تمام اتحادی ممالک روس سے اسکے عزائم پر جواب طلب کرنے کیلئے متحد ہیں۔ امریکہ اور مغربی ممالک کے مطابق روس یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ روس کی جانب اس کی مسلسل تردید کی جارہی ہے۔ برطانیہ اور…

بائیڈن کا مشرقی یورپ میں امریکی فوج بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے فوج مشرقی یورپ کے نیٹو ممالک میں بھیجی جائے گی۔ واشنگٹن کنے یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے جسے مشرقی یورپ میں نیٹو افواج کی موجودگی کو تقویت حاصل ہوگی۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پرفوجیوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماسکو یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ جبکہ روس کی جانب سے اصرار کیا جارہا ہے کہ اسکا یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔…

روس یوکرین پر مذاکرات کے بارے میں ناامید

روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ یوکرین بحران اور یورپی سکیورٹی پر بات جاری رکھنے کا حامی ہے لیکن واشنگٹن اور نیٹو کی جانب سے کریملن کی تجاویز رد کرنے بعد وہ مذاکرات کی کامیابی کے بارے میںپر امید نہیں ہے۔ حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد پر 100,000 سے زیادہ فوجیوں اور بھاری ہتھیاروں کو جمع کیا ہے، جس سے حملے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان، جان کربی نے کہاہے ، ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، روسیوں کی طرف سے…

امریکی افواج شہریوں کی ہلاکت میں ملوث:رپورٹ

امریکی تھنک ٹیکن رانڈ کارپوریشن کی ایک مفصل رپورٹ میں امریکی افواج کو شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع اس سلسلے میں اپنے فرائض میں کوتاہی کرتا ہے۔ اس حوالے سے پینٹاگون نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ RAND کارپوریشن تھنک ٹینک کی ایک تحقیق نے امریکی فوج کو شہری ہلاکتوں کے الزامات کے جائزے میں "کافی کمزوریوں" اور عدم مطابقت کے لیے قصور وار ٹھہرایا ہے، اور پینٹاگون نے ایک وسیع جائزے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی فوج کے 29 اگست کو کابل میں ایک ہائی پروفائل ڈرون حملے کے…

ترکی امریکہ کا اہم اتحادی ہے:امریکی سفیر

(استنبول،پاک ترک نیوز)ترکی میں امریکہ کے نئے سفیر نے انقرہ کو واشنگٹن کا اہم حلیف قرار دیا۔ جیف فلیک نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں اپنی اسناد پیش کرنے کےبعد امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ اور ترکی عالمی امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کر ہے ہیں۔ترکی کے ساتھ امریکہ کے مفادات سیاست اور عسکری تعاون تک محدود نہیں۔ امریکہ اور ترکی میں اقتصادی شراکت داری قائم ہےجو متوزن تجارت، سرمایہ کاری، انوویشن پر مبنی ہے۔ترکی میں 2000امریکی کمپنیاں کام کررہی ہیں جبکہ امریکہ ترکی…

امریکہ کی جانب سے روس پر ایک اور کاری ضرب، جرمنی بھی نا خوش

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ جرمنی کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائےگا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو نورڈ سٹریم 2نامی گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑجائے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے اہلکار نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ جرمنی کا اس معاملے میں اعتما د میں لیا گیا ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا پائپ لائن ابھی تک فعال نہیں ہے جس سے امریکہ اور اسکے اتحادی بہتر سیاسی پوزیشن میں ہیں کیا نورڈ سٹریم 2پر پابندیاں زیر غور ہیں؟ حال ہی میں امریکہ اوراسکے یورپی اتحادیوں…

روس، یوکرین کشیدگی:مغربی ممالک کی تیاریاں عروج پر

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) مغربی ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ نیٹو کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی تعیناتی کے جواب میں مشرقی یورپ میں بحری جہازوں ، لڑاکا طیاروں اور فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا گیا۔ روس کی جانب سے نیٹو کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ کریملن نے کہا ہے کہ بحران کا اصل موجب امریکی اور نیٹو کے اقدامات ہیں نہ کہ روسی افواج کی یوکرینی سرحد پر تعیناتی۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب…

ایران امریکہ سے بات چیت کیلئے تیار

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ براہراست سفارتی چینل کھولنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ ایران کی جانب سے پیشگی شرط رکھی گئی ہے کہ اگر واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی بحالی ایک معاہدے تک پہنچنے میں مدد دے تو تہران اس کیلئے تیار ہے۔ 2018 میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات پر پابندی عائد کردی تھی،یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کو ترک کرنے کے بعد کیا گیا۔یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کو تمام ریاستی معاملات میں حتمی…

روس یوکرین ممکنہ جنگ، بائیڈن ، یورپی رہنماوں کی اہم مشاورت

بامریکہ اور یورپی رہنماوں کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں دونوں جانب سے روسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رابطہ ویڈیو کال کے ذریعے کیا گیا جس میں یورپی کمیشن کے صدر، یورپی کونسل کے صدر، فرانسیسی صدر میکرون، جرمن چانسلر اولاف شولز، اطالوی وزیر اعظم، نیٹو کے سیکرٹری جنرل ، پولینڈ کے صدر اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ مشاورت کی گئی ۔ گفتگو کے دوران شرکا نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور مسئلے کے سفارتی حل کیلئے اپنی…

یوکرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان،روس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کیلئے ابھی تک کی سب سے بڑی امداد کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امدادی پیکچ میں اربوں مالیت کی امداد اور سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔ یورپی کمیشن نے یورپی پارلیمنٹ اور کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ہنگامی پیکچ جلد منظوری دے دیں۔ یہ پیکج روس کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے یوکرین کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اس پیکج کے تحت ابتدائی طور پر 1.2ارب یورو مختص کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ اور اسکے یورپی اتحادیوں کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ روس…

امریکہ ، روس مذاکرات :یوکرائن بحران کے حل کی امید ابھی زندہ ہے

سلمان احمد لالی جنیوا میں ایک بار پھر سرد جنگ کی تاریخ دہرائی گئی۔ امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے یوکرائن تنازعہ ، کشیدگی کی کمی کے موضوعات پر اہم بات چیت کی۔ دنیا بھر میں اس ملاقات کو انتہائی دلچسبی سے دیکھا جارہا تھا باالخصوص یوکرائن میں جہاں کی حکومت اور عوام روس کے ممکنہ حملے کے انتظار میں دم سادھے بیٹھے ہیں۔ ان مذاکرات کے نتیجہ میں کسی خاص پیش رفت کی امید کسی کو بھی نہیں تھی لیکن ماہرین امید کر رہے تھے کہ شاید ملاقات فوری جنگ کے خطرات کو ٹال…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More