براؤزنگ ٹیگ

#usdollar

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 600 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 15 جولائی کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ، پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور ، ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، اس دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز ہی سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1465 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 78100 کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ یاد رہے کہ عیدکی تعطیلات سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز (جمعہ کو) پی ایس ایکس میں انڈیکس 77 ہزار کی سطح عبور کر چکا…

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 72 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1244 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ…

سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، پہلی مرتبہ 73 ہزار کی حد عبور کر لی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک یکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ،اسٹاک مارکیٹ میں 558 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہو…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، ڈالر بھی مہنگا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 405 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 71 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ…

پاکستان کی کریڈٹ ر یٹنگ اور امریکی ڈالر بانڈ کی فروخت میں بہتری آنےکا امکان ہے، گولڈمین سیکس

نیویارک (پاک ترک نیوز) پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اس کےامریکی ڈالر بانڈز کے ساتھ ساتھ بہتری کے امکانات موجود ہیں۔ جس سےمنافع کی شرح میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ گولڈمین سیکس کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرنسی کے لیے ممکنہ فوائد بھی دیکھے گئے ہیں۔2022 سے پریشان کن سطح پر رہنے کے بعد، پاکستان کے امریکی ڈالر بانڈز نے گزشتہ سال ای ایم بی آئی گلوبل ڈائیورسیفائیڈ انڈیکس میں سب سے زیادہ منافع فراہم کیا۔یہ عالمی میکرو پس منظر میں بہتری کے ساتھ، کم افراط زر اور فیڈ کے ہائیکنگ سائیکل کے خاتمے، اور…

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جابن سے ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ماہ میں 2.4 ارب ڈالر کا زر مبادلہ بھیجا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.05 ارب ڈالر ارسال کئے گئے تھے۔ فروری میں امریکہ سے ترسیلات زر کا حجم 287 ملین ڈالر رہا۔ یہ گزشتہ فروری کے 220 ملین ڈالر کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔

انٹر بنک میں ڈالر 279روپے پر برقرار، اوپن مارکیٹ مارکیٹ سے غائب ہونے لگا

کراچی (پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے 279تک پہنچنے کے بعد مارکیٹ سے ڈالر بتدریج غئب ہونا شروع ہو گیا ہے اور گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔ حالانکہ پچھلے دو ددنوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی گرین بیک کاانٹربینک ریٹ 279 کی سطح پربرقرار ہے۔ البتہ اوپن مارکیٹ میں کونٹرز پریہ کل اور آج بھی 279سے 282روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ تاہم منی چینجرز کی جاانب سے کسی کو بھی ایک ہزار ڈالر سے زیادہ فراہم نہیں کئے جا…

سٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان کو بغیر پیشگی منظور ی بیرون ملک ڈالر استعمال کرنےکی اجازت دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کو بغیر پیشگی منظوری بیرون ملک ڈالر آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے برآمد کنندگان کو بغیر کسی پیشگی منظوری کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں اپنے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ حکومت برآمدات کو بڑھانے اور برآمد کنندگان کو ایک آزاد خیال رکھنے کی کوششیں کر رہی ہے جس میں مارکیٹنگ اور دیگر متعلقہ مقاصد کے لیے ڈالر تک آزادانہ رسائی ہے۔ ایس بی پی کے سرکلر میں کہا گیا کہ برآمد…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1338 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار 605 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی انٹربینک میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے…

برکس کے20رکن ممالک کی روسی ادائیگی کے نظام میں شمولیت

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) برکس کے 20ممالک امریکی ڈالر کے مقابلے میں روسی ادائیگی کے نظام میں شمولیت کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ BRICS کے مجموعی طور پر ڈی ڈیلرائزیشن کے منصوبوں کے ساتھ موافق 20 ممالک نے امریکی ڈالر کو کم کرنے کے لیے روسی ادائیگی کا نظام اپنایا ہے۔ روس نے کہا ہے کہ SWIFT کے متبادل میں پہلے ہی 159 سے زیادہ غیر ملکی شرکاء موجود ہیں۔ روس کے مرکزی بینک کی گورنر ایلویرا نبیولینا نے ایک حالیہ برکس بحث کا اعلان کیاکہ برکس اتحاد کیلئے مغربی ادائیگی کے نظام کو چیلنج کرنے کا راستہ…

عراق نے 8 مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین پر پابندی عائد کردی

بغداد ( پاک ترک نیوز) عراق نے 8 مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین پر پابندی لگا دی۔ عراق نے آٹھ مقامی کمرشل بینکوں پر امریکی ڈالر کے لین دین میں ملوث ہونے پر پابندی لگا دی ہے، جس نے دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور امریکی کرنسی کے دیگر غیر قانونی استعمال کو کم کرنے کے لیے ایک اعلیٰ امریکی ٹریژری اہلکار کے دورے کے چند دنوں بعد ہی پابندی عائد کر دی ہے۔ بینکوں پر عراقی مرکزی بینک کی یومیہ ڈالر کی نیلامی تک رسائی پر پابندی عائد ہے، جو درآمدات پر انحصار کرنے والے ملک میں ہارڈ کرنسی کا ایک اہم…

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، ڈالر بھی مہنگا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 63 ہزار 825 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر…

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر میں بڑھ کر 3.238 ٹریلین ڈالر ہو گئے

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر میں بڑھ کر 3.238 ٹریلین ڈالر ہو گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں دسمبر میں اضافہ ہوا، کیونکہ دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گر گئی۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ دیکھنے میں آیا ۔گزشتہ ماہ $66 بلین بڑھ کر $3.238 ٹریلین ہو گیا، جو کہ رائٹرز کے تجزیہ کاروں کے سروے میں بتائے گئے $3.200 ٹریلین سے زیادہ اور نومبر میں $3.172 ٹریلین سے زیادہ ہے۔ یوآن دسمبر میں ڈالر کے مقابلے میں 0.52 فیصد بڑھ…

سٹاک مارکیٹ نے 61ہزار کی تاریخی حد بھی عبور کرلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ،سٹاک مارکیٹ نے 61ہزار کی تاریخی حد بھی عبور کرلی ۔ تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 746 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے اور…

ڈالر دو روز مسلسل مہنگا ہونے کے بعد دوبارہ سستا

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد ڈالر دوبارہ سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 251 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس 49 ہزار683 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کرنسی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،اوپن مارکیٹ سے 900ملین ڈالر ز بینکوں میں جمع

کراچی(پاک ترک نیوز) کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی فاریکس ٹریڈنگ اور سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے اب تک اوپن مارکیٹ میں 900 ملین ڈالر تک کا فاضل حاصل ہوا ہے جو کہ بینکوں میں جمع کرایا گیا تھا۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ انتہائی ضروری انتظامی اقدامات نے معیشت کے لیے انتہائی قابل قدر نتائج پیدا کیے لیکن افغان ٹرانزٹ اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے لیے پالیسی اصلاحات نے بھی محنت سے کمائے گئے ڈالر کو بچانے میں مدد کی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے…

انٹربینک میں ڈالر280 روپے سے کم ،اوپن مارکیٹ میں بھی سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 07 پیسے کمی سے 279 روپے 43 پیسے پر آئی، تاہم بعد میں تنزلی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قدر ایک روپے 17 پیسے کی کمی سے 279 روپے 33 پیسے کی سطح پر آ گئی۔ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی…

امریکی کرنسی ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ہو کر283 روپے 68 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک یکسچینج کے 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 47 ہزار305 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ،قیمت 285روپے 75پیسے ہو گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میںڈالر مزید ایک روپے سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 789 پوائنٹس کی سطح…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More