امریکا کی جانب سے آذربائیجان کو فوجی امداد کی فراہمی جاری
باکو(پاک ترک نیوز) تیس برس ہوئے جب امریکی کانگریس نے فریڈم اسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 907میں ترمیم کی۔ یہ ترمیم اس جملے کے ساتھ کی گئی کہ جب تک آذربائیجان، آرمینیا اور ناگورنوکاراباخ کے خلاف ہر قسم کی ناکہ بندیوں اور اقدامات کو ختم کرنے کیلئے واضح اقدامات نہیں کرتا۔ تب تک باکو کو امریکی فوجی امداد کی فراہمی پر پابندی عائد رہے گی ۔ لیکن 2002میں اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے خود کو حاصل اختیارات کے تحت اس ترمیم کو معطل کردیا۔یہ ترمیم تب سے ہی معطل چلی آرہی ہے۔
ٹرمپ کے بعد موجودہ صدر جوبائیڈن نے…