براؤزنگ ٹیگ

#usodllar

ڈالر اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آگیا ہے، 45 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 316 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند…

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 30 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 281 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 270 تک آ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر282روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا…

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں اضافہ ہو نے لگا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 38پیسے سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔ 3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم…

امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔انٹر بینک میں قیمت مزید ایک روپے 34پیسے بڑھ گئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 220روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی 890 ارب روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ 16 اگست سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 85 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، 16 اگست کو ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کی مخلوط حکومت کے دوران اب تک ملک بھر میں امریکی ڈالر 37 روپے 82 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More