امریکی وزیر خارجہ بلنکن یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچ گئے
وارسا (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچ گئے ۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یہ کسی بھی امریکی اعلی عہدیدار کا قریب ملک کا پہلا دورہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی اور وزیر خارجہ زبیگنیو راؤ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
اس دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب لاکھوں یوکرینی مہاجرین جنگ کے باعث پولینڈ میں داخل ہو رہے ہیں۔24 فروری سے شروع ہونے والے حملے کے بعد سے 780,000 سے زیادہ لوگ یوکرین سے جنگ سے بچنے کیلئے پولینڈ پہنچ چکے ہیں۔دس لاکھ…