براؤزنگ ٹیگ

#uzbikistan

آذربائیجان، قازقستان اور ازبکستان کا یورپی یونین کو بجلی برآمد کرنے کیلئے مشترکہ توانائی منصوبہ تیار

باکو (پاک ترک نیوز) وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان اقتصادی انضمام کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔ آذربائیجان، قازقستان اور ازبکستان یوروپی یونین کو بجلی برآمد کرنے کے لئے اپنے پاور گرڈ کو جوڑنے کے لئے سبز توانائی کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ تینوں ممالک کے توانائی کے وزراء نے مئی کے اوائل میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ بنیادی طور پر ہوا اور شمسی توانائی کو بروئے کار لا کر بجلی کی برآمد کی اپنی مشترکہ صلاحیت کو تلاش کیا جا سکے۔ قازقستان کے وزیر توانائی المصدام…

وزیراعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آج ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات ہوئی۔ وزارتِ عظمی کے منصب پر دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ازبک وزیر خارجہ نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی طرف سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو جلد از جلد ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔…

پاکستان کا ازبکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

تاشقند (پاک ترک نیوز) پاکستان نے ازبکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کی کاروباری برادریوں نے ہفتے کے روز ازبکستان کے توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کی 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ تاشقند انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم (TIIF) کے دوران اے پی پی سے بات کرتے ہوئے، ازبکستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین واخابوف ڈیورن عبدوجالووچ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 2 مئی کو افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے…

گورنرپنجاب سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنرپنجاب محمد بلییغ الرحمن سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف (Obek Arif Usmanov) نے ملاقات کی ۔ پنجاب میں ازبکستان کے اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق ووہرہ اور ٹریڈ قونصلر باکروم یوسوپوف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں تعلیم اور تچارت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان طلباء کے وفود کے تبادلے ہونے…

نگران وزیراعظم آج ای سی او کے 16ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

تاشقند (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے۔نگران وزیراعظم ای سی او کے 16ویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ای سی او کے سولہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کرینگے ۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ای سی او سر براہی اجلاس میں شرکت کے لئے کچھ ہی دیر میں تاشقند کنونشن سنٹر پہنچیں گے۔ وزیراعظم ای سی او ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام…

ترک ممالک نے IMFکے مقابلے میں TIF قائم کرلیا

انقرہ ( پاک ترک نیوز ) ترک زبان بولنے والے آٹھ ممالک کی تنظیم (OTS) نے ترک انویسٹمنٹ فنڈ قائم کیاہے ۔ جسےآنے والے برسوں میں ترک ریاستوں میں معاشی تعاون کے لیےعالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے مقابلے کا فنڈ قرار دیا جارہا ہے ۔ ترک ریاستوں نے یہ تاریخی معاہدہ ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ میں غیر معمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا ۔ جو "ڈیزاسٹر-ایمرجنسی مینجمنٹ اور انسانی امداد" کے موضوع پر بلایا گیا تھا ۔ اس معاہدے پر ترکیہ ، آذربائیجان ، قازقستان ، کرغزستان اور ازبکستان نے دستخط کیے ہیں ۔ ترک…

عالمی سطح پر معاشی، موسمی اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل درپیش ہیں،بلاول بھٹو

تاشفند(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا جیسے اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معاشی اور موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا جیسا مسئلہ بھی درپیش ہے جس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 26 واں اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اس وقت عالمی سطح پر معاشی، موسمی اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل درپیش…

بلاول بھٹو 25جنوری کو سرکاری دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو ازبکستان روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ دورے میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 26 ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ رواں برس اقتصادی تعاون تنظیم کا 26 واں وزرائے خارجہ اجلاس "منسلکی کے استحکام کے سال" کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل ای سی او خسرو نظیری کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پالیسی…

روس اور قازقستان نے گیس کے شعبے میں تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کر دئیے

ماسکو(پاک ترک نیوز) گیز پروم کے سربراہ الیکسی ملر اور قازقستان کے پہلے نائب وزیر اعظم رومن سکلیار نے گیس کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک روڈ میپ پر دستخط کیے ہیں۔جس کے تحت ازبکستان کے ساتھ ملکر سہ فریقی گیس یونین کے قیام کے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ روسی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہگیز پروم مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین الیکسی ملر اور جمہوریہ قازقستان کے پہلے نائب وزیر اعظم رومن سکلیار کے درمیان آج ایک ورکنگ میٹنگ ہوئی۔ فریقین نے اپنے موجودہ اور ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں گیس…

ازبکستان میں بھارت کا بنا کھانسی کا شربت پینے سے18 بچے جاں بحق

تاشقند(پاک ترک نیوز) ازبکستان میں بھارت میں تیارکردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے جاں بحق ہوگئے۔بچوں کے والدین نے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ وسط ایشیائی ریاست ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں نے بھارت کی دوائیں تیارکرنے والی کمپنی کی کھانسی کی دوا پی تھی۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں کھانسی کے شربت میں مضر صحت کیمیکل کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔ بچوں کو دو سے سات روز تک دوا پلائی گئی تھی۔ رواں سال کے آغاز میں افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارت کا کھانسی کا…

روس، قازقستان اور ازبکستان "سہ فریقی گیس یونین” بنانے پر آمادہ ہو گئے

آستانہ(پاک ترک نیوز) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نےکریملن میں ہونے والی ملاقات میں ازبکستان کے ساتھ مل کر "سہ فریقی گیس یونین" کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بات قاز ق صدرکے پریس سیکرٹری روسلان زیلدیبے نے بدھ کے روز میڈیا کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ 28 نومبر کو سربراہ مملکت کے ماسکو کے دورے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی جانب سے کچھ سوالات سامنے آئے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، یہ نوٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ کریملن میں قازقستان اور روس کے صدور کے درمیان ہونے…

ترکیہ ایمپیوٹی فٹ بال ورلڈ کپ 2022کے فائنل میں پہنچ گیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی قومی ایمپیوٹی (ہاتھوں یا پاؤں سے معذور)فٹ بال ٹیم کو ازبکستان کوایک۔صفرسے شکست دے کر 2022 ایمپیوٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ شب یہاں ووڈا فون پارک میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے ہی منٹ میں ترکیہ کےعمر گلریز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی اب اتوار کو استنبول کے نیف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں ترکی کا مقابلہ انگولا سے ہوگا، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں ہیٹی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔ یہ امر…

وزیراعظم شہباز شریف سے روسی اور ایرانی صدر سمیت دیگر سربراہان مملکت کی ملاقات

سمرقند(پاک ترک نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے سالاجہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت تاجکستان اور ازبکستان کے صدور سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم آفس کےمطابق عالمی رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات…

صدر اردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سمرقند پہنچ گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ دوروزہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ جنوب مشرقی سمرقند میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترک صدر نے آج جمعرات کے روز سمرقند پہنچنے کے بعدازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کے مزار پر حاضری دی۔ وہ سربراہی کانفرنس کے دوسرے اجلاس سے خطاب کریں گے اور گروپ فوٹو میں حصہ لیں گے۔ 2001 میں قائم ہونے والی آٹھ رکنی تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے درمیان…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More