صدر اردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سمرقند پہنچ گئے
انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ دوروزہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ جنوب مشرقی سمرقند میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترک صدر نے آج جمعرات کے روز سمرقند پہنچنے کے بعدازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کے مزار پر حاضری دی۔ وہ سربراہی کانفرنس کے دوسرے اجلاس سے خطاب کریں گے اور گروپ فوٹو میں حصہ لیں گے۔
2001 میں قائم ہونے والی آٹھ رکنی تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے درمیان…