حجاب پر کرناٹک ہائیکورٹ کا حکم:اسدالدین اویسی پھٹ پڑے
حیدر آباد دکن (پاک ترک نیوز)
حیدر آباد سے لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی نے کرناٹک ہائیکورٹ کے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالتی حکم نے بچیوں کو تعلیم اور اللہ کے احکامات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حجاب پر عدالتی فیصلہ مذہب، ثقافت، آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کو معطل کرتا ہے۔فیصلے میں ایک مذہب کو نشانہ بناکر ایک مذہبی عمل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اویسی نے متعدد ٹویٹس میں لکھا کہ اسلام میں مسلمانوں کیلئے…