سعودی عرب میں 19ہزار 700سے زائد تارکین وطن ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار
ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں 19700 سے زائد تارکین وطن رہائش اور ورک ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت بھر میں 2 مئی سے 8 مئی تک چلائی گئی ایک معائنہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 19,710 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں رہائش سے متعلق 12,961 خلاف ورزیاں، سرحدی حفاظت سے متعلق 4,177 خلاف ورزیاں اور لیبر قوانین سے متعلق 2,572 خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
تقریباً 979 افراد نے غیر قانونی طور پر مملکت میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، جن میں سے 43% یمنی، 54%…