سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کا اجرا کردیا۔مسافر چار دن قیام کر سکیں گے
ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب نے فضائی راستے سے مملکت آنے والوں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کاآغاز کر دیا ہے۔نئی سروس کے تحت مسافر سعودی ائیر لائن اور فلائی ناس کے الیکڑانک پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا مقصد مختلف کاموں کے لیے سعودی عرب آمد میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی سروس سے ویزکے کی کارروائی آسان بنائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب آنے کے خواہشمند افراد کو…