براؤزنگ ٹیگ

#visitvisa

وزٹ ویزا کے حامل افراد کیلئے حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

ریاض(پاک ترک نیوز) وزٹ ویزا رکھنے والے سعودی عرب کے مسافروں کو حج سیزن کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کرنے کا ارادہ رکھنے والے کسی بھی شخص کو اجازت نامہ ساتھ لانا لازمی ہے کیونکہ وزٹ ویزے پر حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا اور بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پابندی 23 مئی سے 21 جون تک نافذ رہے گی۔ وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں…

کویت نے وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت نے وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ سے شروع ہونے والے نئے ضوابط کے تحت خاندانی، تجارتی اور سیاحتی مقاصد کے لیے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دے گا۔ یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف الصباح کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کویت میں تجارتی، اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا ہے، جبکہ ملک میں مقیم تارکین وطن کی سماجی ضروریات پر بھی غور کرنا ہے۔…

غیر ملکیوں کیلئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت حج کے مطابق سعودی شہری دوستوں کو عمرے کی سعادت کیلئے ’پرسنل وزٹ ویزا‘ پر بلوا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو "ذاتی وزٹ ویزا" کے ذریعے عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مدعو کر سکتے ہیں ، وزٹ ویز ا کی بدولت غیرملکی شہری عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی بھی جاسکیں گے ۔ ذاتی وزٹ ویزا پر غیر ملکی شہریوں کو ایک سے زائد بار انٹری سہولت حاصل ہوگی، وہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More