براؤزنگ ٹیگ

#vladimirzelinskey

یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،صدر اردوان کی زیلنسکی سے گفتگو

انقرہ (پاک ترک نیوز) جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر گفتگو کی ہےْ اس بات کا اعلان ترکیہ کے صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ شب دیر گئےکیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والیبات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات شامل تھے۔ خاص طور پر یوکرین-روس تنازعہ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جس کے دوران صدر اردوان نے ایک مرتبہ پھر دونوں ملکوں کے ددرمیان قیام امن کے لئے مزاکرات کی میزبانی کی پیشکش کا اعادہ کیا۔…

روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر میزائل، ڈرون، بمبار طیاروں سے حملہ،4افراد ہلاک

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل ،ڈرون اور بمبار طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔روس کے حملوں میں 4افراد ہلاک جبکہ 92زخمی ہوگئے ہیں ۔کیف نے 70 سے زیادہ میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن (کے جی وی اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت کیف پر روس کے چھ فضائی حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کا آغاز ایک درجن سے زائد ایرانی ساختہ شاہد اٹیک ڈرونز سے ہوا اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا گیا۔ سرہی پوپکو نے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک…

اردوان اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،اناج معاہدے پر تبادلہ خیال

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،بحیرہ اسود اناج معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں بتایا کہ ترکیہ امن کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے زیلنسکی کی درخواست پر فون پر بات کی۔ ڈائریکٹوریٹ نے کہا…

کسی بھی ملک کی غذائی تحفظ کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہے ،زیلنسکی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی غذائی تحفظ کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہے ۔دنیا روس کو خوراک پر بلیک میلنگ کی اجازت نہ دے ۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ کسی کو بھی کسی بھی ملک کی غذائی تحفظ کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہے اور دنیا کو روس کو دکھانے کا موقع ہے کہ وہ بلیک میلنگ کی اجازت نہیں دیتا۔ گزشتہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے سے ماسکو کی دستبرداری کے بعد بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات روس کی شرکت کے ساتھ یا اس کے…

یوکرین کیلئے نیٹو شمولیت میں کوئی ٹائم لائن نہیں یہ مضحکہ خیز ہے ،زیلنسکی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کیلئے نیٹو میں شمولیت کیلئے کوئی ٹائم لائن نہیں یہ مضحکہ خیزہے ۔ یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy کا کہنا ہے کہ یہ "مضحکہ خیز" ہے کہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کے راستے پر کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی ہے۔ نیٹو سربراہی اجلاس لتھوانیا میں جاری ہے ۔ نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کے لیے اصلاحات کا ایک راستہ نکالے گا تاکہ وہ بالآخر اتحاد میں شامل ہو سکے، لیکن "ٹائم ٹیبل" دیئے بغیر۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک…

اردوان کا نیٹو میں شمولیت کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کی نیٹو ممبر شپ کیلئے حمایت کا اعلان کردیا۔ ترک صدر طیب اردگان کی ستنبول میں یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سےملاقات ہوئی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ملاقات میں یوکرین جنگ ، بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد کے معاہدے پر بھی بات چیت ہو ئی ۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ، صدر اردوان نے کہا کہ یوکرین نیٹو میں…

روس کا 30 یوکرینی جنگجو ہلاک کرنے کا دعوی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے 30یوکرینی جنگجوئوںکوہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ روس نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ سرحد کے قریب جھڑپوں میں 30جنگجوئوں کوہلاک کردیاگیا ہے ۔شدید گولہ باری نے علاقے سے شہریوں کا جزوی انخلاء شروع کر دیا۔ یوکرائنی حکام کے مطابق کیف پر روسی میزائل حملے میں ایک لڑکی اور اس کی ماں سمیت کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مالڈووا میں ہیں، جو اوسلو میں فوجی اتحاد کے اجلاس کے دوران نیٹو کی رکنیت کیلئے اپنے…

روس کا نام بدلنے کی درخواست منظور

کیف ( پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حکومت کو یوکرینی زبان میں روس کا نام تبدیل کرکے ماسکووی رکھنے کے عوامی مطالبے کی روشنی میں اس معاملے پرغور کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل کویہ ہدایات ایک درخواست کےنتیجے میں سامنے آئی ہیںجس نے صدر زیلنسکی کی ویب سائٹ پردرخواست کی منظوری کے لئے لازم 25,000 عوامی دستخط اکٹھے کرنے کی شرط پوری کر لی ہے۔ یوکرین کے صدر نے شمیگال سے کہا کہ وہ اس بات کا مطالعہ کریں کہ آیا یہ اقدام تاریخی اور ثقافتی تناظر میں ممکن…

یوکرین کی مسلح افواج توپ خانے، گولہ بارود، جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی کمی کا شکار ہیں، صدر زیلنسکی

لیووف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج توپ خانے، گولہ بارود، جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی کمی کا شکار ہیں۔ گذشتہ روز اپنے لیٹوین ہم منصب ایگلز لویٹس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، زیلنسکی نےمطالبہ کیا کہ مغرب کو یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کو تیز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ توپخانہ وہ نمبر ایک چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ نظام اور گولہ بارود دونوں، بڑی مقدار میںدرکار ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کو توپ خانے کی ضرورت روسی…

روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی۔ صدر ولادی میر پوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کو وفاقی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہاہے کہ مغرب کی اشرافیہ اس بات کا احساس نہیں کر سکتی کہ میدان جنگ میں روس کو شکست دینا ناممکن ہے۔ مغرب روس کو اسٹریٹجک شکست دینے کے اپنے مقصد کو چھپانے کی کوشش نہیں کر رہا ۔ جیسا کہ وہ کہتے ہیں، ایک اسٹریٹجک شکست۔ مگر یہ سب کے لیے ہو گی۔ دوسرے لفظوں میں یہ مقامی تنازع کو عالمی تصادم کے مرحلے میں بھیجناچاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح ہم یہ سب سمجھتے ہیں۔ اور ہم اسی کے مطابق ردعمل…

امریکہ اور اتحادی آج کے یوکرین پر مشتمل روس کے تاریخی علاقوں کوتوڑنا چاہتے ہیں۔ صدر پوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز) صدر ولادیمیر پوٹن نے وفاقی اسمبلی سے اپنے اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں پر الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ یوکرین کو ایک "روس مخالف" بنانے کے منصوبےپر کاربند ہیں۔ اور اس کا مقصد روس سے ان تاریخی خطوں کو چھیننا ہے جنہیں اب یوکرین کہا جاتا ہے۔ روس کی وفاقی اسمبلی سے اپنے سالانہ خطاب میں پوٹن نے زور دے کر کہا کہ "روس مخالف" بنانے کا منصوبہ جسے مغرب اب یوکرین میں نافذ کر رہا ہے۔نیا نہیں ہے۔میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ 1930 کی دہائی میں مغرب نے…

جوبائیڈن کا یوکرین کا دورہ ،روسی صدر پیوٹن کا جلد اہم خطاب متوقع

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کے حوالے سے جلد اہم خطاب کریں گے ۔ اپنے خطاب کے دوران روسی صدر عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔ پیوٹن خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کا یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ملاقات کے بعد صورتحال اور چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی سے ملاقات کیلئے کیف کا دورہ کرنے کے حوالےسے بھی تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اچانک غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں…

امریکی صدر جوبائیڈن اچانک یوکرین پہنچ گئے

کیف (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن اچانک یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اچانک دورے پر کیف پہنچ گئے، یہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کا پہلا دورہ ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون، جنہوں نے مشورہ دیا تھا کہ بات چیت سے جنگ ختم ہو سکتی ہے، اٹلی کے کوریری ڈیلا سیرا کو انٹرویو دیتے ہوئے "اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں"۔ کریملن نے مالدووا کے رہنماؤں پر الزام لگایا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی…

مغربی اتحاد یوکرین کو جنگی طیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تقسیم

کیف (پاک ترک نیوز) مغربی اتحاد یوکرین کو جنگی طیاروں کی فراہمی پر تقسیم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مغربی اتحادی یوکرین کی طرف سے چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں کیلئے دباؤ پر منقسم ہیں، جو روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی ٹینک فراہم کرنے پر مجبور ہیں۔ فرانس اور پولینڈ کیف کی درخواست کو ماننے کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں، جبکہ امریکا نے F-16 طیاروں کی فراہمی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بحث ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل…

امریکہ یوکرین کو ایک ارب 80کروڑڈالر فوجی امداد دے گا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ یوکرین کوروس کیخلاف جنگ کیلئے ایک ارب 80کروڑ ڈالر فوجی امداد دے گا۔ اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بہت جلد یوکرین کے لیے 1.8 ارب ڈالر کی فوجی امدادی پیکج کا اعلان کرے گا جس میں پیٹریاٹ سسٹم بھی شامل ہوگا۔ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امدادی پیکج کی تفصیلات بیان کی ہیں۔فوجی امدادی پیکج میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری کے علاوہ یوکرین کے جنگی طیاروں کے لیے پریسیشن گائیڈڈ بم بھی فراہم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب بتایا گیا کہ یوکرین صدر…

10 ماہ میں روسی حملے کے بعد سے 13,000 فوجی مارے گئے، یوکرین

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے اب تک 13,000 یوکراینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ میخائیلو پوڈولیاک نے مقامی ٹی وی چینل 24 سے بات کرتے ہوئے کہا "ہمارے پاس جنرل اسٹاف کی جانب سے سرکاری اندازے ہیں، اور ان کی تعداد 10,000 سے 13,000 تک ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "جب صحیح وقت آئے گا"، زیلنسکی سرکاری اعداد و شمار کو عام کر دیں گے۔ زیلنسکی نے کہا کہ جون میں، جب روسی افواج مشرقی لوگانسک کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More