براؤزنگ ٹیگ

Vote

انتخابات فروری سے تاخیر کا شکار ہوئے تو سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اہم مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات فروری سے زیادہ تاخیر کا شکارہوئے تو سنگین نتائج برآمد ہونگے جس میں ممکنہ طور پر تعلقات میں کمی بھی شامل ہے۔ مغربی دارالحکومتوں میں خدشات ہیں کہ پاکستان میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے اور موجودہ نگراں سیٹ اپ مقررہ مدت سے آگے جا سکتا ہے۔امریکہ اور یورپی یونین پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ممالک ہمیشہ جمہوریت کی وکالت کرتے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں انتخابات کا انعقاد کسی بھی…

حلقہ بندیاں اور نئی ووٹر لسٹیں صحیح اور بامعنی نمائندگی پارلیمانی جمہوریت کیلئے ناگزیر ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں اور نئی ووٹر لسٹیں صحیح اور بامعنی نمائندگی پارلیمانی جمہوریت کے لیے ناگزیر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا الیکشن کمیشن کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ متفقہ ہے جس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ساتویں مردم شماری کے بعد 20 ہزار 85 نئے سینس بلاک بڑھے اور کچھ میں تبدیلیاں ہوئیں، مردم شماری کے بعد ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کو شامل کرنا ضروری ہے، ووٹر لسٹ میں حقیقی نمائندگی الیکشن کمیشن…

سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل عام انتخابات کی حمایت میں تبدیل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں تبدیل کر دیا۔ سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا اور بتایا کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے ہیں۔ گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات کروانے ہیں۔ اس کا مطلب پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔ سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور…

بیرون ملک ترکوں نے 19لاکھ سے زیادہ ووٹ ڈال کر نیا ریکارڈ بنا دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بیرون ملک ترک شہریوںکے ڈالے گئے ووٹ چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) کی جاری کردہ معلومات کے مطابق دوسرے راؤنڈ کے لیےسفارتی مشنوں اور دفاتر میں 1,902,417 بیرون ملک ترک شہریوں نے ووٹ ڈالےہیں۔ جنہیںبدھ کے روز ووٹنگ ختم ہونے کے بعد تین طیاروں کے ذریعے ترکی لایا گیا ہے۔بیرون ملک ڈالے گئے تمام ووٹ اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ کو پہنچائے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں ووٹنگ…

ترکیہ۔ صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ بیرون ملک 7لاکھ سے زائد ووٹ ڈالے جاچکے ہیں

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میںاب تک 717,612 افراد بیرون ملک ووٹ ڈال چکے ہیں۔جبکہ ووٹنگ کا یہ سلسلہ 24مئی تک جاری رہے گا۔ سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) کے مطابق اتوار کی شام تک غیر ملکی نمائندہ دفاتر پر 683,580 اور کسٹم گیٹس پر 34,032 ووٹ ڈالے گئے۔ہفتے کے روز سے بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے ملک کے غیر ملکی مشنز اور کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالنا شروع کیا۔ بیرون ملک ووٹنگ 24 مئی تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد جو لوگ کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ 28 مئی شام 5 بجے تک…

ترک صدارتی انتخابات ،بیرون ملک سے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے بیرون ملک سے ترک رائے دہندگان نے پولنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔بیرون ملک ووٹنگ 24 مئی کو مکمل ہو گی، جبکہ سرحدی چوکیوں  پر 28 مئی شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔ 29 مئی 2005 سے پہلے پیدا ہونے والے  ، یعنی پہلے راؤنڈ کے بعد 18 سال کے ہونے والے رائے دہندگان  دوسرے راؤنڈ میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں  گے۔ 73 ممالک میں 156 نمائندہ دفاتر اور سرحدی چوکیوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بیرون ملک…

مریم نواز کل پاکستان پہنچیں گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب سے کل واپس پاکستان پہنچ جائیں گی۔مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی تھیں۔ مریم نواز نے سعودی عرب میں اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔ یاد رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں، مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ…

مجلس وحدت مسلمین کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر…

وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے،پرویز الٰہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز…

وزارت اعلی کیلئے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا آغاز

لاہور: (پاک ترک نیوز) پنجاب کی وزارت اعلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں موجود ہیں ۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔تاہم ذرائع کا کہنا…

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا بل منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں آج الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا ہے۔ قومی احتساب ترمیم دوم بل 2021ء ایوان میں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئی ہیں جبکہ اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی متعارف کروائی گئی شقیں بھی برقرار نہیں رہیں گی۔ وزیر قانون کاایوان سے خطاب میں کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم نہیں چاہتے تھے کہ اس…

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر کی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے سردار تنویر الیاس کو وزرات عظمیٰ کے لئے نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کی صورت میں سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیرکے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد عدالت کے حکم پرنئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا…

ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے 23ویں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا ۔ وزارت عظمی کیلئے متحدہ اپوزیشن کے شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی میں مقابلہ ہو گا۔ نئے قائد ایوان آج ہی حلف اٹھائیں گے ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، ایجنڈ ے کے مطابق ایوان کی کارروائی کے دوران قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، میاں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قائد…

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پرعزم ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے پاکستان تحریک انصاف، ڈنمارک کے صدر چودھری عمران محبوب نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک ترک نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پرعزم ہے۔ صدر پی ٹی آئی ڈنمارک نے کہا کہ امریکا اور یورپ سمیت اوورسیز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More