وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ووٹنگ کرائی ۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ 180ارکان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالشکور ہوتے تو یہ تعداد 181ہوئی ۔انہوں نے ووٹ دینے والے ارکان کے نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ ڈالنے کا بھی حکم دیا ۔وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد بلاول بھٹو زرداری نے پیش کی۔
اس موقع پر خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ میں سب کا دل کی گہرائیوں سے…