براؤزنگ ٹیگ

#voters

قومی کے 5اور صوبائی کے 16حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل (21 اپریل) کو ہوں گے، پنجاب کے 13 شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، انتخابی سامان پولنگ سٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ بلوچستان میں پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ بھی 21 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈی آئی خان، این اے 119 لاہور، این…

انتخابی مہم کا آج آخری روز، ملک بھر میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل مکمل

لاہور(پاک ترک نیوز) 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمپین کا آج آخری روز ہے، رات 12 بجے تک تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرز کو مائل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ملازمین نے محدود وقت میں اپنی محنت اور…

بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے بعد ترسیل شروع ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے اور اس کے بعد متعلقہ حلقوں کے لیے ترسیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کیلئے تمام 859 انتخابی حلقوں کے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریس اداروں میں مکمل کر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جن حلقوں میں عدالتی فیصلوں کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ کرانا پڑی وہاں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More