براؤزنگ ٹیگ

#wahabriaz

آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کا آج سے مالدیپ میں آغاز،وہاب ریاض شریک ہوں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کا آغاز آج سےمالدیپ میں ہوگا۔ یہ کورس آئی سی سی کے تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔کورس میں پاکستان کی نمائندگی جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس کریں گے۔ 29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں آئی سی سی کی ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد بھی ہوگا، ورکشاپ میں وہاب ریاض اور شاہد انور شرکت کریں گے۔ ورکشاپ کو جدید ترین کوچنگ تکنیک کے ساتھ ساتھ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کی شناخت اور نشوونما کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مایوس کن مہم کے تناظر میں پی سی بی کی سات رکنی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اگرچہ پی سی بی اس بات کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ لے گا کہ پاکستان کے لیے کیا غلط ہوا، لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے کاموں کو ہموار کرنا بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ سلیکشن کمیٹی میں لوگوں کی تعداد کم ہو جائے گی، پی سی بی بھی کسی سرکاری سربراہ یا…

نسیم شاہ ، عثمان خان اور وہاب ریاض وطن پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ اور وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان وطن واپس پہنچ گئے جبکہ سنیئر منیجر وہاب ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کھلاڑی اور عہدیدار نجی ائیر لائنز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے۔ کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے مرحلے کے 2 میچز میں شکست…

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

لیڈز(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے گزشتہ روز انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو لیڈز میں ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے خوش آمدید کہا، سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ بھی پیش کی، گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے…

چیئرمین پی سی بی نے نئی مینز سلیکشن کمیٹی کا تقرر کر دیا

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین محسن نقوی نے نئی مینز سلیکشن کمیٹی کا تقرر کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی مینز سلیکشن کمیٹی کا تقرر کردیا ۔ انہوں نے یہ اعلان پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سات رکنی سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز وہاب ریاض۔ محمد یوسف ۔ عبدالرزاق اور اسد شفیق شامل ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان اور کوچ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ساتویں رکن ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے, جو ٹیم سلیکشن…

دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز )نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 17رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ شاہین آفریدی کپتان مقرر کردیئے گئے ۔شاداب خان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان فرائض سرانجام دیں گے۔ بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد نواز، افتخار احمد، حارث رؤف، عامر جمال، اعظم خان، زمان خان، عباس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More