رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کیجانب سے جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا جوابی وار، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری آج ہی جاری کئے گئے ہیں۔
گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا جائے گا تاہم تاحال کسی نے تھانہ کوہسار پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔