دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستان حدود میں داخل
لاہور(پاک ترک نیوز) دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔بھارت نے دریائے راوی میں اجھ بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔ سیلابی ریلہ آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا۔
دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی۔ جسر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں آئندہ24گھنٹے کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔