براؤزنگ ٹیگ

#washington

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان جب کہے گا فنڈ مہیا کیاجائے گا۔ آئی ایم ایف حکام نے مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس بی اے کا آخری جائزہ مکمل کرلیا گیا، اب بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو شدید اقتصادی عدم توازن کو دور کرنے اور ملکی معاشی استحکام کو…

واشنگٹن یوکرین کو ناکام نہیں ہونے دے گا،امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو ناکام نہیں ہونے دے گا۔ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے وعدہ کیا کہ امریکہ یوکرین کو ناکام نہیں ہونے دے گا۔ آسٹن نے جرمنی میں یوکرین کے بین الاقوامی حامیوں کے ایک اجلاس کے آغاز میں کہاکہ امریکہ یوکرین کو ناکام نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کو وہ وسائل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن کی اسے کریملن کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کانگریس میں یوکرین کیلئے مزید…

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکا نے بھارت کو3 ارب ڈالرکے ڈرون کی فروخت روک دی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کردی۔ امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی، جون 2023 میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت امریکہ نے 31 MQ-9A سی گارڈین اور سکائی گارڈین ڈرون ہندوستان کو فراہم کرنے تھے۔ امریکہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ، امریکی حکومت کاکہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائی جائے گی تب…

امریکی فوج کےسربراہ جنرل مارک ملی ریٹائر ہو گئے، ائرفورس کے جنرل چارلس براأن نئے سربراہ مقرر

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی فوج کے 39ویں چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی اندرون و بیرون ملک بحرانوں سے عبارت اپنی چار سالہ مدت کے بعدریٹائر ہو گئے ہیں پینٹاگون نے جوائنٹ بیس مائر ہینڈرسن ہال میں گذشتہ روز ایک وسیع الوداعی تقریب منعقد کی جس میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور صدر جو بائیڈن نے شرکت کی۔ اُن کی جگہ ائیر فورس کے جنرل چارلس "سی کیو" براؤن کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا چیئرمین بنایا گیا ہے ۔جو اعلیٰ فوجی عہدہ رکھنے والے دوسرے افریقی امریکی ہیں۔ لاتعداد غیر ملکی تعیناتیوں اور اعلیٰ سطحی کمانڈ…

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے پہلے مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا ،لوگ مجھے جانتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

میامی (پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے پہلے مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ امریکی شہری اُنہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ امریکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ میں کون ہوں اور میں کتنا کامیاب صدر رہا ہوں۔ اس لیے میں مباحثے نہیں کروں گا۔انہوں نے سرحدی سکیورٹی، معیشت، توانائی، مہنگائی پر قابو پانے سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے حریفوں کے…

امریکہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث ہزاروں افراد بیروزگار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں گزشتہ ماہ کےدوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث ہزاروں افراد روزگارسے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران امریکہ بھر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث 4ہزار سے زائد افراد بیروزگار ہوگئے ۔ امریکی شہریوں کی بے روزگاری کی شرح سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں بے روزگاری کی نئی لہر کے باعث 19 ہزار 600 افراد بے روزگار ہوئے۔ان اعدادوشمار میں 4.9 فیصد ایسے افراد تھے جن کے بے روزگار ہونے کی وجہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس تھی۔…

امریکی صدرترکیہ کو ایف16طیاروں کی فروخت چاہتے ہیں، ترجمان قومی سلامتی کونسل

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی حکومت ترکیہ کو ایف۔16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے "آگے بڑھنا" چاہتی ہے۔اور اس سلسلے میں صدر جو بائیڈن کے مؤقف میں کو ئی تبدیلی نہیں آئی۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے گذشتہ شب اپنی میڈیا بریفنگ میں بتائی۔کربی سے جب پوچھا گیا کہ کیا اتوار کو ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل کانگریس کی جانب سے کوئی اشارہ موصول ہوسکتا ہے تو کربی نے کہا کہ "صدر کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ہم اب بھی اس پر آگے بڑھنا چاہیں گے۔" انہوں نے صحافیوں سے کہا…

امریکا کی جانب سے روس پر 300 سے زائد نئی پابندیاں عائد

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ نے روسی پر 300سے زائد مزید پابندیاں لگا دیں ۔ امریکہ کی جانب سے روس کی فوجی صنعتی سپلائی چین اور مستقبل میں توانائی کی آمدنی کے خلاف 300 سے زیادہ نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کی نئی لہر 22 افراد، 104 اداروں اور 20 ملکوں یا دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں کو نشانہ بناتی ہے، روس کے خلاف پابندیوں اور اضافی اقتصادی اقدامات کو روکنے کی کوشش کرنے والے اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکہ نے جی 7سٹیک ہولڈرز اور دیگر بین…

نویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ درکار ہے: آئی ایم ایف

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف ترجمان جولیئس کوزیک نے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سے طے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گے۔ آئی ایم ایف ترجمان جولیئس کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بہت زیادہ…

عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے پاکستان کی حکومت سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر تمام مظاہرین پر امن طور پر اپنا ردعمل ظاہرکریں جبکہ حکام بھی جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی واضح کیا ہے کہ امریکہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا…

آذربائیجان۔آرمینیا مزاکرات چند امور پر پیش رفت دیگر پر بات چیت جاری

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں آرمینیا کے ساتھ مستقبل کے امن معاہدے کی کچھ دفعات پر پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ کے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے مابین کچھ اہم معاملات پراتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔ "وزراء اور ان کے وفود کے اراکین نے امن اور بین ریاستی تعلقات کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدے کے مسودے کے کچھ امور پر اتفاق کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ تسلیم کیا کہ کچھ اہم مسائل پر موقف اب بھی مختلف ہیں۔"…

جو بائیڈن کا سوڈان پر پابندیوں کا عندیہ

واشنگٹن (پاک ترک ننیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جاری فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تنازع جلد ختم کرنے اور خونریزی کے ذمہ داروں کیخلاف پابندی کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سوڈان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے افراد کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سوڈان میں پُرتشدد کارروائیاں ایک المیہ ہیں اور یہ سوڈانی عوام کے سویلین حکومت اور جمہوریت کی طرف منتقلی کے واضح مطالبے کے ساتھ غداری…

امریکہ نے بھی کریملن حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے بھی کریملن پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ۔ تفصیلات کےمطابق روس کی جانب سے ماسکو میں پیوٹن کی زندگی پر مبینہ طور پر حملے کے پیچھے واشنگٹن اور کیف پر الزام عائد کرنے کے بعد، امریکہ نے کہا کہ وہ یوکرین کو اپنی سرحدوں سے باہر حملہ کرنے کی حوصلہ افزائی یا اہل نہیں کرتا ہے۔ یوکرین نے بھی اس حملے کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے ۔ دوسری جانب کیف اور اوڈیسا سمیت کئی شہروں میں رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ہیگ میں…

امریکہ میںشرح سود میں 0.25فیصد اضافہ ،16سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ میں بھی شرح سود میں 0.25فیصد کردیا گیا جس کے بعد شرح سود16سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 0.25 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا جس کے بعد شرح سود 5 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد پر پہنچ گیا۔ امریکہ میں ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے میں شرح سود میں یہ دسویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں آئندہ کچھ عرصے تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ شرح سود میں اضا فے کے بعد امریکی منڈیاں گر گئیں۔ ڈاؤ جونز، ایس…

پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی سے ہو،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی سے ہو۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن بالکل آزاد ہے جو صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے حکومتیں یا دیگر اداروں کے اگر کچھ سوالات یا تبصرے ہیں تو انہیں براہ راست کمیشن سے…

امریکہ میں 2ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 3اہلکار ہلاک

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرانے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم کا واقعہ ریاست الاسکا میں پیش آیا۔ واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں ہیلی کاپٹرز ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ امریکا میں 6 ماہ کے اندر فوجی ہیلی کاپٹرز کے ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

جوبائیڈن نے 2024میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کیلئے مہم کا آغاز کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن کا اعلان کر کے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024 میں دوبارہ انتخاب کے لیے باضابطہ طور پر اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ خیال رہے 80 سالہ جوبائیڈن کے امریکا کے معمر ترین صدر ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارت کے 4 سال پورے ہونے کے دن اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہونے والے صدارتی الیکشن میں بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑیں گے۔ صدر جوبائیڈن کو اس وقت بھی حکمراں جماعت ڈیموکریٹک کے…

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن منسوخ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کردیا۔دورہ منسوخ کیے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔ اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے میں…

ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کے باوجود صدارتی الیکشن کیلئے اہل ہوں گے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016ء کی انتخابی مہم میں اداکارہ سٹار سٹورمی کو رقم دینے کے کیس میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، تاہم سابق امریکی صدر ٹزاپ فرد جرم عائد ہونے کے باوجود وہ صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوں گے۔ امریکی قوانین کے مطابق ایسے کسی شخص کو انتخابی مہم چلانے اور صدارتی انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا جس پر فرد جرم عائد ہو یا پھر وہ جیل بھی جا چکا ہو، ٹرمپ پر اگر فرد جرم عائد ہو بھی جاتی ہے تو اس صورت میں بھی وہ انتخابی مہم جاری رکھ سکیں…

روس ہمارے قابض علاقے خالی کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے،صدر زیلنسکی

واشنگٹن(پا ک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایاہے کہ یوکرین طویل فاصلے تک مار کرنے والے مغربی ہتھیاروں کو روسی سرزمین پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے۔ یوکرینی صدر نے بدھ کی شب سی این این پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں روسی سرزمین میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ہم اس وقت دریائے ڈینیپر کو عبور نہیں کر سکتے۔ اور ہمارے پاس ان تک پہنچنے کے لیے ہتھیار نہیں ہیں۔ اسی لیے میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ ہمیں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی ضرورت ہے جو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More