براؤزنگ ٹیگ

#washington

نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن تخریب کاری کے واقعہ پر امریکی رپورٹ نے نئی بحث چھیڑ دی۔

نیویارک (پاک ترک نیوز) نارڈ اسڑیم گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے کی گذشتہ برس ہونے والی تخریبی کاروائی کو یوکرین کے حمایتی گروپوں سے منسلک کرنے کی امریکی خفیہ اداروں کی تازہ رپورٹ نے مغربی میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔جس میں متضاد بیانات اور اطلاعات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں منگل کے روز جاری ہونے والی امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے حامی گروپوں نے روس سے یورپ کو قدرتی گیس فراہم کرنے والی زیر سمندر نارڈ سٹریم پائپ لائن کو دانستہ طور پر نقصان پہنچایا ۔تاہم تخریب کاری اس واقعہ…

تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کا کہنا ہے کہ تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کے لئے ہے، امریکا کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے خلاف…

بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل سے دو پاکستانی بھائیوں کی 20برس بعد رہائی

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکہ کی بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل سے دو پاکستانی بھائیوں کی بیس برس بعد رہائی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل سے دو پاکستانی بھائیوں کو 20 سال بعد رہا کر کے واپس وطن روانہ کردیا گیا ہے۔جس کے بعد گوانتاموبے میں قیدیوں کی تعداد 32 رہ گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور مؤقر امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق دونوں پاکستانی بھائیوں کے نام عبدل ربانی اور محمد ربانی ہیں۔ 2002 میں…

امریکی حکومت نے پناہ گزینوں پر پابندیاں مزید سخت کرنے کی تجویز دے دی۔

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی حکومت نے جنوبی سرحد پر پناہ گزینوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کے لیے نئی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔جسے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئے رولز میں کہا گیا ہے کہ امریکہ آنے والے پناہ گزین حکومت کی ’سی بی پی ون‘ ایپ پر پناہ کی درخواست دیں اور امریکی بارڈر حکام سے میٹنگ کا ٹائم لیں۔ یا پھر وہ امریکہ آنے کے لیے جس ملک سے گزر رہے ہوں پہلے وہاں پناہ کی درخواست دیں۔جو لوگ اس طریقہ کار پر عمل نہیں کریں گے وہ…

امریکا کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نیڈ پرائس نے دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں، اسے رکنا چاہیے۔ دوسری جانب کراچی پولیس آفس حملے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری…

امریکی فضائی حدود میں چینی غبارے کی پرواز کے بعد الزامات کی جنگ شروع

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سےاسکی فضائی حدود میں چین کی جانب سے جاسوسی غبارےاور ناقابل شناخت اجسام کے بھجوائے جانے کے بعد دنیا کی دونوں بڑے ملکوں کے مابین سرد مہری اب محاذ آرائی کے قریب پہنچ کی ہے جس میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ اس کی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے آخر میں گرائے گئے ’فضائی اجسام‘ کے چھوڑے جانے کے مقام اور اس کے مقاصد کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔البتہ امریکہ کی فضائی حدود میں بلندی پر…

امریکی وفد اہم دورے پر آج پاکستان پہنچے گا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزارت خارجہ کا اہم وفد آج پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں تعلقات میں پیدا ہونے والے بگاڑ کو ختم کرنے کے لئے مشاورت اور لائحہ عمل کی تیاری ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی میڈیا نےگذشتہ روز رپورٹ کیا ہے کہ وزارت خارجہ کے قونصلر ڈیریک کالیٹ کی سربراہی میں 14 سے 18 فروری تک جاری رہنے والے اس دورے میں امریکی وفد بنگلہ دیش بھی جائے گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو پارلیمان نے تحریک عدم…

امریکہ نے فضائی حدود میں پرواز کرنے والی مشکوک چیز کو مار گرایا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی لڑکا طیارے نے فضا میں اڑنے والی کار نما مشتبہ چیز کو مار گرایا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے اوپر ایک چھوٹی کار نما چیز کو مار گرایا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اڑنے والی چیز کہاں سے آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پیش آیا جب امریکی افواج نے ایک مبینہ چینی نگرانی کرنے والے غبارے کو ملک میں کئی دن گزرنے کے بعد گرایا جس پر بیجنگ کی جانب سے کہا ہے کہ یہ آلہ موسم پر تحقیق کرنے والا طیارہ تھا…

امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے ہٹا دیا گیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو امریکہ کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ ریپلکن ارکان نے الہان عمر کے 2019 میں یہودیوں اور یہود دشمنی بارے دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیانات کی وجہ سے اہم پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کی اکثریت نے ایک بل کے ذریعے الہان عمر کو خارجہ امور کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے الگ کیا، الہان کو ہٹانے کی قرار داد کے حق میں 218 جبکہ مخالفت میں 211ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمانی کمیٹی سے ہٹائے جانے…

بلاول بھٹو سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے کی ملاقات

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار کے درمیان ملاقات واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی ۔ملاقات میں امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار ڈیرک شولے نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع…

اگر ایف۔16نہیں دینے تو ہماری رقم واپس کریں، صدر اردوان کا امریکہ سے مطالبہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ اگر امریکہ ترکی کوایف۔ 16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی میں ناکام رہتا ہے تو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی جو وہ ایف۔ 35 جنگی طیاروں کی ادائیگی کے بدلے میں مانگ رہا ہے۔ نیٹو کا رکن ترکی اپنی فضائیہ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنے موجودہ جنگی طیاروں کو جدید بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکہ سے 40 لاک ہیڈ مارٹن ایف۔ 16 جیٹ طیارے اور تقریباً 80 جدید کاری کٹس خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کی قیمت مبینہ طور پر 20 بلین ڈالر ہے۔ ترکی نے یہ درخواست اگلی نسل کےایف۔…

پابندیوں کے باوجود نئے شروع ہونے اور آئندہ آنے والے سالوں میں روس کی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہو گا، آئی ایم ایف

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تمام تراقتصادی پابندیوں کے باوجودروس کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں اوپر کی طرف نظر ثانی کی ہے اور ملک کی جی ڈی پی میں موجودہ سال میں 0.3 فیصد اور 2024 میں 2.1 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔جبکہ آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ روسی تیل کی برآمدات کے حجم پر مغربی ممالک کی طرف سے عائد قیمت کی حد کا بہت کم اثر پڑے گا۔ پیر کو شائع ہونے والے آئی ایم ایف کے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ کے پیش کردہ تخمینوں کے مطابق 2022 میں روس کی جی…

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں،بلنکن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکیوزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدہ میں دوبارہ شمولیت کو مسترد کردیا ہے تاہم امریکا اب بھی ایران کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو سب موثر طریقہ سمجھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ عوام پرمنحصر ہے لیکن ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی…

یوکرین کو ابرامز ٹینکوں سمیت تمام امریکی ہتھیار صرف دفاع کے لئے دئیے جا رہے ہیں۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) صدر جو بائیڈن کے روس کے ساتھ جنگ میں ملوث مشرقی یورپی ملک کو درجنوں ٹینک بھیجنے کے اعلان کے بعد امریکہ نے زور دیا ہے کہ وہ یوکرین ک کو اسکے دفاع کے لیے ابرامز ایم۔ون جنگی ٹینک فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گذشتہ شب روزانہ کی بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم نے جو کچھ بھی فراہم کیا وہ یوکرین کے اپنے دفاع کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کو جو نظام فراہم کرتے ہیں وہ انہیں اس قابل بناتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ…

پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور دونوں کو بات چیت کرنےکا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے…

امریکہ اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات بغیر کسی پیش رفت ختم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ترکیہ کے درمیان روس کے یوکرین پر حملے اور نیٹو کی توسیع پر اختلافات کو حل کرنے کے لئے وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے۔ واشنگٹن میں گذشتہ روز ہونے والے سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور ترکیۃ کےوزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے درمیان مزاکرات میں دونوں نیٹو اتحادی اور دوستانہ تعلقات رکھنے والے ملکوں کے درمیان برسوں سے تعلقات کشیدہ رکھنے والے امور سمیت روس کے یوکرین پر حملے اور نیٹو کی توسیع پر اختلافات کو حل کرنے میں…

پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف،بہتر معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ، امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کا کہنا ہے کہ پا کستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں ،ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک نکات استحکام پر بات کرتے ہیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے۔ امریکا کا یہ…

دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔…

امریکی ایوان نمائندگان نے ایک کھرب7ارب ڈالر کا بجٹ منظور کرلیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے آئندہ مالی سال 2023 کے لیے ملک کے تقریباً 1.7 ٹریلین ڈالر کے مسودہ بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔بل میں پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جس میں یوکرین اور نیٹو کے لیے 44.9 بلین ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔ امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق اس بل میں اخراجات کی کل رقم 2022 کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔ جب اسے 1.52 ٹریلین ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔ فنڈز کی اکثریت تقریباً858 بلین ڈالردفاع کے لیے وقف ہوگی۔ جبکہ بجٹ میں تقریباً722 بلین ڈالر غیر دفاعی…

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان امریکی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More