براؤزنگ ٹیگ

#washinton

بھارت کو نوازنے کیلئے امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بِل پیش، سکیورٹی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) بھارت کو نوازنے کیلئے امریکی سینیٹ میں ریپبلکن رکن کی جانب سے پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا۔ امریکی سینیٹ میں ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے بل پیش کیا جس میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ بل میں بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں کی طرح کے برتاؤ پر زور دیا گیا ہے۔ رکن کانگریس کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے…

جوبائیڈن کا امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹس کا اعتماد کھونے کے بعد دوسری مدت کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کرتے ہوئے امریکی صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ جنوری 2025 میں اپنی مدت کے اختتام تک صدر اور کمانڈر انچیف کی حیثت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے وہ قوم سے خطاب کریں گے۔ پارٹی اراکین سے انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں نامزدگی قبول نہ کروں اور میں اپنی پوری توجہ بطور صدر میری بقیہ مدت پر مرکوز کروں۔…

امریکہ کا پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور…

اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہئے، بائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔ جو بائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو ان علاقوں پرقبضہ نہیں کرنا چاہئیے۔ میرے جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی فریم ورک پر اسرائیل اور حماس دونوں نے اتفاق کیا تھا تاہم معاہدہ طے پانے میں ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں۔ امریکی صدر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مسائل پیچیدہ اور مشکل ہیں اور غزہ سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی خلا باقی ہے۔ ہم پیش رفت کررہے ہیں اور…

نیٹو کا3 روزہ سربراہ اجلاس آج سے واشنگٹن میں شروع

واشنگٹن(دنیا نیوز) نیٹو کے 3 روزہ سربراہ اجلاس کا آج سے واشنگٹن میں شروع ہوگیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون، نیٹو کے سکبدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ فوجی اتحاد کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد اجلاس میں یوکرین جنگ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، رکن ممالک کی جانب سے یوکرین کی اگلے برس تک 43 ارب ڈالر اضافی امداد کا اعلان متوقع ہے۔ اجلاس میں ایشیا اور بحرالکاہل میں چین کے…

جیف بزوس کا ایمیزون کے 5ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) دنیا کے دوسرے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل جیف بیزوس نے ایمیزون کے 5 ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ٹیکنالوجی دیو میں تقریبا$ 5 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی جانب سے منصوبہ بند فروخت اس وقت ہوئی جب ایمیزون کا اسٹاک ہر وقت کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس نے اسے 2 ٹریلین ڈالر کی قیمت کے ساتھ کمپنیوں کے ایک خصوصی کلب میں ڈال دیا۔ 25 ملین شیئرز کی مجوزہ فروخت کا انکشاف دائر…

امریکہ کا چین کے قریب فضائی طاقت کا مظاہرہ، گوام میں B-2بمبار تعینات کر دئیے

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) تائیوان کے مسئلے پر چین کے ساتھ امریکہ کے کشیدہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میںامریکی فضائیہ نے خاموشی سے اپنے سب سے طاقتور طیارے کو خطے میں واپس بھیج دیا ہے۔ 2019 کے بعد پہلی بار B-2 اسپرٹ اسٹیلتھ بمبارطیارے گوام کے جزیرے پر تعینات کئے گئے ہیں۔ چمگادڑ کے پروں والےان طیاروںمیں سے ہر ایک کی قیمت1.157 ارب ڈالرہے۔ یہ صرف ہوائی جہاز نہیں ہیں۔بلکہ امریکن ایرو اسپیس انجینئرنگ کا عروج ہیں جو ریڈار کے لیے عملی طور پر پوشیدہ رہتے ہوئے روایتی اور جوہری دونوں طرح کے پے…

امریکیوں سے شادی کرنیوالے لاکھوں غیر قانونی تارکین کو شہریت دینے کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ان کی دلچسپی مسائل حل کرنے میں ہے۔ جو بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہو چکے ہوں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی…

امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا اسلحہ خریدتے وقت جھوٹ بولنے کا مجرم قرار

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار پائے ہیں، امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو 3 جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018ء میں منشیات اور ہینڈ گن سے متعلق غلط بیانی کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر…

عمران خان سے متعلق معاملات عدالتوں پر چھوڑتے ہیں: امریکا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق معاملات پاکستانی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، الزامات پر پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کریں گی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ جنگ بندی کے سوال پر جواب دیا کہ پیشکش اسرائیل کی طرف سے آئی، جنگ بندی کی تجویز امریکا، مصر اور قطر کی مشاورت کے ساتھ تیار کی۔ میتھیو ملر کا کہنا…

امریکی کیمپسوں میں 1500 سے زائد فلسطینی حامی طلباء گرفتار: امریکی میڈیا

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکی یونیورسٹی کیمپس میں فلسطین کے حامی اور اسرائیل مخالف مظاہروں کے آغاز کے بعد سے پولیس نےدوہفتوں کے دوران 1500 سے زائد طلباء اور تعلیمی عملے کو گرفتار کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ بہت سی یونیورسٹیوں کے طلباء نے انتباہ کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے دھرنوں اور کیمپوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔یونیورسٹی اور پولیس کے بیانات پر مبنی میڈیا تحقیقات کے مطابق صرف منگل کو 400 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں سے…

پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات قابل تعریف، تعاون جاری رہے گا: امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ پاکستان سے تعاون جاری رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات…

امریکہ میں طلبہ کے مظاہروں پر جبرپریشان کن ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار اور پرامن مظاہروں کی ضمانت دینا "ضروری" ہے۔ منگل کی شب امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل گوٹیرس نے امریکہ میں طلباء کے احتجاج کو دبانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹی کے حکام کو کیمپس میں جو کچھ دکھا یاجا رہا ہے اس کا صحیح طریقے سے انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں، اقوام متحدہ کے…

امریکی حکومت کےدوغلے پن کی ایک اور مثال روسی بنکوں سے لین دین میں پھر توسیع

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ خزانہ کے جنرل لائسنس کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے روسی بینکوں کے ساتھ توانائی سے متعلق لین دین کرنے کی اجازت کو یکم نومبر 2024 تک بڑھا دیا ہے جس پر امریکی پابندیاں عائد تھیں۔ امریکہ کے دوغلے پن کییہ تازہ مثال گذشتہ روز سامنے آئی ہے ۔ امیکہ ایک جانب دنیا بھر کے ملکوں کو روس کے ساتھ لین دین خصوصاً روسی بنکوں سے اشتراک سے روکنے اور ایسا کرنے والوں پر پابندیاں لگانے میں دیر نہیں کرتا ۔مگر دوسری جانب اپنے یورپی اتحادیوں کو نوازنے کے لئے انہیں روسی پیٹرولیم…

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)بین الااقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی ہے، 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے مل چکے ہیں۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی…

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی آج منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہو گی۔ سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے…

امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ فراہم کرے گا،امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ میزائلوں کی کھیپ فراہم کرے گا تاکہ یوکرین روس کے خلاف اپنے فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنا سکے۔ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ اضافی فراہمی یوکرین کے لیے امریکہ کے 6 ارب ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا حصہ ہے۔ یوکرین کو فراہم کردہ پیٹریاٹ میزائلوں کی یہ کھیپ ایئر ڈیفنس سسٹم میں اضافہ ہوگا۔ پیٹریاٹ میزائل اس پیکج کا حصہ ہیں جو نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم کے لیے فضائی دفائی لانچرز اور میزائلوں کو…

امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی خاتون ترجمان غزہ پالیسی پر مستعفیٰ

واشنگٹن(پاک تر نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی خاتون ترجمان غزہ پالیسی پر احتجاجاً مستعفیٰ ہو گئیں۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی غیر مشروط حمایت کے خلاف امریکی خاتون ترجمان ہالا رہررٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ وہ “دبئی ریجنل میڈیا ہب” کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006 میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئی تھیں۔ ہالا رہررٹ نے کہا کہ میں نے 18 سال کی خدمات کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔ میں امریکہ کی غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متعلق پالیسی کے خلاف ہوں اور احتجاجاً استعفیٰ دے رہی ہوں۔…

ایران کیساتھ معاہدے: امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے پر امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی…

حماس کی کامیابیاں۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اہارون ہالیوا نے استعفیٰ دے دیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے خلاف حماس کے گذشتہ برس 7اکتوبر ہو شروع ہونے والے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی بر وقت نشاندہی میں ناکامی پراسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ اہارون ہالیوا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی انٹیلیجنس کور کے سربراہ اہارون ہالیوا وہ پہلے بڑے اور اہم سرکاری عہدیدار ہیں جنہوں نے گزشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطین کی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ سات اکتوبر کے حماس کے حملے نے اسرائیل کی فوج اور اس کی دفاعی صلاحیت کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More