اقوام متحدہ کی جنین میں اسرائیل کی جانب سے جدید فوجی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت
نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں اضافے کاخدشہ اور جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیل کی جانب سے جدید ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی ۔اسرائیل کی جانب جنین میں کیمپ پر حملے میں بچوں سمیت کم از کم سات فلسطینی شہید ہو گئے تھے ۔
اقوام متحدہ کے وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تشدد بند کرے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے پیر کو جنین پناہ گزین کیمپ…